جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 323
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے والدین کی اثر انگیز دُعائیں 323 اللہ تعالیٰ نے ازل سے ہی اس نگینے کو بڑی احتیاط سے تراشا تھا۔حضرت سیدہ ام طاہر کی وفات پر سید نا حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے چالیس دن تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر جا کر دعا کرنے کا سلسلہ جاری فرمایا۔اس کا آپ نے ایک خطبہ میں یوں ذکر فرمایا۔" میں نے اعلان کیا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی قبر پر جا کر چالیس دن تک دعا کروں گا۔تاکہ اللہ تعالیٰ اسلام کی فتح اور اس کے غلبہ کا رستہ کھولے اور احمدیت کی اشاعت میں جو روکیں ہیں ان کو دور فرمائے۔۔۔اصل چیز یہ ہے کہ انسان جب قبر پر جائے تو میت کے لئے دُعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے اس کے درجات کو بلند فرمائے اور اپنے قرب کے دروازے اس کے لئے کھول دے۔پس چونکہ اس قسم کی دعا کی خاطر میں نے کچھ دن متواتر ام طاہر کی قبر پر جانا تھا اس لئے میں نے مناسب سمجھا اس کے ساتھ ہی اسلام کی فتوحات کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جائے کہ اے اللہ ! تو نے اس شخص سے اسلام کی ترقی اور اس کی فتوحات کے متعلق کچھ وعدے کئے تھے یہ شخص اب فوت ہو چکا ہے اور تیرے یہ وعدے بہر حال ہمارے ذریعہ سے ہی پورے ہوں گے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے اندر ہزاروں قسم کی کمزوریاں اور کوتاہیاں پائی جاتی ہیں ہم میں ان کمزوریوں کو دور کرنے کی طاقت نہیں لیکن اگر تو چاہے تو ان کمزوریوں کو بڑی آسانی سے دور کرسکتا ہے۔پس تو اپنے فضل سے ان کمزوریوں کو دور فرما اور اپنے اس مامور اور پیارے محبوب سے جو تو نے وعدے کئے ہوئے ہیں ان کو پورا کرنے کے سامان پیدا فرمادے۔ہم کمزوروں کو طاقت بخش ہم ناتوانوں کو قوت عطا فرما اور ہمارے اندر آپ اپنے فضل سے تغیر پیدا فرما تا کہ ہم دین کا جھنڈا