جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 319
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مرتبہ فرمایا۔حضرت مصلح موعود کی پیشگوئیاں، رؤیا و کشوف اور الہامات طاہر ایک دن خلیفہ بنے گا : 319 حضرت خلیفہ امسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نے حضرت ام طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے ایک " مجھے خدا تعالیٰ نے الہاماً بتایا ہے کہ طاہر ایک دن خلیفہ بنے گا" میرا انجام ابراہیم جیسا ہو: (ایک مرد خدا صفحہ 208) "ان بشارتوں میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹھا تشہد کی حالت میں دعا کر رہا ہوں کہ الہی! میرا انجام ایسا ہو جیسا کہ حضرت ابراہیم" کا ہوا۔پھر جوش میں آکر کھڑا ہو گیا ہوں اور یہی دعا کر رہا ہوں کہ دروازہ کھلا ہے اور میر محمد اسماعیل صاحب اس میں کھڑے روشنی کر رہے ہیں۔اسماعیل کے معنی ہیں خدا نے سن لی اور ابرا ہیمی انجام سے مراد حضرت ابراہیم کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا تعالیٰ نے حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل دو قائم مقام کھڑے کر دیئے۔یہ ایک طرح کی بشارت ہے جس سے آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہیے۔" یہ پیشنگوئی حضرت خلیفہ امتاع الثالث اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے وجود سے پوری ہوئی۔(عرفان الہی انوار العلوم جلد 4 صفحہ 288)