جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 320 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 320

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ٣۔مصلح موعود جیها: 320 "خدا نے مجھے بتایا ہے کہ وہ ایک زمانہ میں خود مجھ کو دوبارہ دنیا میں بھیجے گا اور میں پھر کسی شرک کے زمانہ میں دنیا کی اصلاح کے لئے آؤں گا جس کے معنے یہ ہیں کہ میری روح ایک زمانہ میں کسی اور شخص پر جو میرے جیسی طاقتیں رکھتا ہوگا نازل ہوگی اور وہ میرے نقش قدم پر چل کر دنیا کی اصلاح کرے گا۔" (الفضل 19 فروری 1956ء) ۴۔روسی علاقوں میں احمدیت : حضرت مصلح موعود کی ایک رویا میں ذکر ہے کہ فوجیوں کے خطرہ کی وجہ سے حضور کو ہجرت کرنی ہوگی۔اور ام طاہر کے بیٹے کے ذریعے روس کے علاقوں سے احمدیت کا تعلق قائم ہوگا۔ہجرت کی پیشگوئی: (خطبہ جمعہ ازخلیفہ مسیح الرابع 15 جون 1990ء) حضرت خلای اسبیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا۔خلیفة کچھ عرصہ پہلے میں نے خطبہ میں حضرت مصلح موعود کے ایک رؤیا کا ذکر کیا تھا کہ وہ کسی خوف کی وجہ سے جگہ چھوڑ کر کسی اور ملک میں جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔اس میں ایک پیشگوئی مضمر تھی۔آپ نے یہ لکھا ہے کہ جب میں نے خطرہ محسوس کیا تو میں بالا خانے پر اس غرض سے گیا کہ اپنی اہلیہ ام طاہر کو بھی جگادوں اور ان کو بھی ساتھ لے چلوں۔وہاں میں نے دیکھا کہ