جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 317 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 317

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 317 قرآن مجید کی آیت ذَرُونِی اقْتَلُ مُوسیٰ کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اُ ضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ جو ہے آیت فرعون کا یہ کہنا کہ موسیٰ کوقتل کر دوں۔ایسا ہی زمانہ جماعت احمدیہ پر آنے والا تھا جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ آچکا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام میں بڑی وضاحت سے یہ بات مذکور ہے۔ایک تحریر ہے لمبی جس میں پہلے فرماتے ہیں۔يَا عَلِيُّ دَعْهُمْ وَأَنْصَارَ هُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ كـ اللہ تعالیٰ نے مجھے علی کہہ کر مخاطب فرمایا اور کہا کہ ان کو چھوڑ دے ، ان سے اعراض کر۔وَاَنْصَارَهُمُ اور ان کے مددگاروں سے بھی زَرَاعَتَهُمُ اور جو وہ کھیتی اگارہے ہیں۔یہ تحریر ہے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" پھر بعد اس کے میری طبیعت الہام کی طرف متحد رہوئی اور الہام کی رو سے خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ ایک شخص مخالف میری نسبت کہتا ہے۔ذَرُونِی اقْتُلُ مُوسیٰ یعنی مجھ کو چھوڑتا میں موسیٰ کو یعنی اس عاجز کو قتل کر دوں اور یہ خواب رات کے تین بجے قریباً بیس منٹ کم میں دیکھی تھی اور صبح بدھ کا دن۔فالحمد للہ علی ذالک" آئینہ کمالات اسلام از روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 218-219 حاشیہ ) اب دیکھیں پہلے اس سے بیان فرما یا علی والا مضمون اور چھوڑ دے، ان کو اللہ تعالیٰ آپ ہی سنبھال لے گا۔اس کے بعد الہام کی طرف طبیعت منتقل ہوئی اور یہ الہام ہوا ذَرُونِی اقْتُلُ موسى - لیکن علی کے تعلق سے یہ بات واضح کرتی ہے کہ چوتھے خلیفہ کے وقت میں یہ واقعہ ضرور ہونے والا ہے اور بھی بہت سے شواہد ہیں جو بتا رہے ہیں کہ اسی زمانہ میں ہوگا اور چونکہ ہو چکا ہے اس لئے اس استنباط کو فرضی نہیں قرار دیا جا سکتا۔واقعات کی بعینہ یہی شہادت ہے۔( ترجمۃ القرآن کلاس 243۔ریکارڈ شدہ 28 اپریل 1998ء)