جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 233
خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 233 حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے بلند مقام پر فائز ہونے کے بارہ میں حضرت مصلح موعود کے رویا اور الہی اشارے سب سے پہلے حضرت طلیقہ مسیح الثانی کے ان ریڈیا کا ذکر کیا جاتا ہے جن میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے ایک بلند مقام پر فائز ہونے کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔حضور نے اپنے ایک خط میں جو 26 ستمبر 1909ء کولکھا گیا (حضرت مرزا ناصر احمد i۔صاحب 15 نومبر 1909 ء کو پیدا ہوئے تھے ) میں تحریر فرماتے ہیں۔" مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا (الفضل 08 اپریل 1915ء) اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا۔" -ii دوسری خواب کے متعلق حضور فرماتے ہیں۔" میں واپسی کے وقت غالباز یورک میں تھا کہ میں نے خواب دیکھی کہ میں ایک رستہ سے گزر رہا ہوں کہ مجھے اپنے سامنے ایک ریوالونگ لائٹ (Revolving Light) یعنی چکر کھانے والی روشنی نظر آئی۔جیسے ہوائی جہازوں کو راستہ دکھانے کے لئے منارہ پر تیز لیمپ لگائے ہوئے ہوتے ہیں جو گھومتے رہتے ہیں۔میں نے خواب میں خیال کیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نور ہے۔پھر میرے سامنے ایک دروازہ ظاہر ہوا جس میں پھاٹک نہیں لگا ہوا۔بغیر پھاٹک کے کھلا ہے۔میرے دل میں خیال گذرا کہ جو شخص اس دروازہ میں کھڑا ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کا نور گھومتا ہوا اس کے اوپر پڑے تو خدا تعالیٰ کا نور اس کے جسم کے ذرہ ذرہ میں سرایت کر جاتا ہے۔تب میں نے دیکھا کہ میرا لڑکا ناصر احمد اس دروازہ کی دہلیز پر کھڑا ہوگیا اور وہ چکر کھانے والا نور گھومتا ہوا اس دروازہ کی طرف مڑا اور اس میں سے تیز روشنی گذر کر ناصر احمد کے جسم میں گھس