جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 232 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 232

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 232 بِأَصْحَابِ الْفِیل کے الفاظ بھی الہام ہوئے ہیں۔ممکن ہے اس میں موعود نافلہ کے زمانہ خلافت کے قرب میں اُس جنگ کی طرف اشارہ ہو جو ہندوستان و پاکستان کے درمیان 06 ستمبر کو شروع ہو کر 23 ستمبر کو سترہ دن کے بعد عارضی طور پر رک گئی اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو نمایاں فتح عطا فرمائی۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں اس امر کی طرف بھی اشارہ ہو کہ جو گروہ یا جو اقوام یا مملکتیں اصحاب الفیل کی طرح اس موعود نافلہ اور اس کی جماعت کی مخالفت کریں گی اور اس کے ناکام بنانے کے لئے منصوبے سوچیں گی اور تدبیریں اختیار کریں گی اللہ تعالیٰ ان مخالفت طاقتوں کو اصحاب الفیل کی طرح ناکام ونامراد کرے گا۔جیسا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنی تقریر جلسہ سالا نہ 1956ء میں بطور بشارت فرمایا تھا۔