جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 655
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 655 خاکسار نے یہ ساری کیفیت جو میرے ساتھ رات کو گذری تھی۔سعید احمد صاحب صدر جماعت اور بھائی امتیاز احمد کو بتائی۔پھر جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہوا تو خدا تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو بطور خلیفہ چن لیا۔☆۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر یکم جون 2005ء) ۱۲۸ مکرم فقیر محمد صاحب ساکن چک نمبر 36 جھیڈ و پتو کی ضلع قصور خاکسار نے حضرت خلیہ مسیح الرابع (رحم اللہ ) کی وفات کے دنوں میں خواب میں جلسہ سالانہ کا منظر دیکھا کہ نگر خانہ اونچی جگہ پر ہے۔ساتھ ہی نیچے جلسہ گاہ ہے۔میں لنگر تقسیم کر رہا ہوں۔میں نے پوچھا کتنے کس ہیں؟ تو 7 بتائے گئے۔دوسرے نے 9 کس بتائے۔پھر میں نچلی جانب دیکھتا ہوں۔سرخ رنگ کے قالین بچھے ہوئے ہیں۔لائینیں لگی ہوئی ہیں۔جس طرح رستہ بنا ہوتا ہے۔پھر سٹیج دیکھتا ہوں۔جہاں پھولوں کے گلدستے ہیں اور وہ پھولوں سے بھرا ہوا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا چہرہ دیکھا۔خواب میں حیران ہوں کہ کیا ماجرا ہے؟ سمجھ نہیں آئی۔جب جرمنی کا جلسہ ہوا۔جو حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ امسیح اپنا مس کا وہاں پہلا جلسہ تھا تو وہی منظردیکھا۔آنکھوں سے بے اختیار آنسو آ گئے کہ اللہ نے ہم غریبوں کو یہ نظارہ دکھایا۔( تاریخ تحریر 07 دسمبر 2005ء)