جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 654 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 654

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۶۶ مکرمه شگفته کوثر صاحبه بنت را نا مقبول احمد صاحب مصطفی آباد فارم کنری میر پور خاص سندھ 654 عاجز ہ نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحم اللہ) کی وفات کے د جماعت غمگین حالت میں حضور کا چہرہ دیکھ رہی ہے۔یوں ہی ہم مشرق کی جانب چلتے ہیں تو شمال کی طرف لوگوں کا ہجوم ایک سرسبز باغ میں ہے جن کے درمیان ایک نہایت ہی نورانی چہرے والے بزرگ پگڑی پہنے سفید لباس میں ملبوس کھڑے ہیں۔تو ہم نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خلیفہ وقت ہیں تو بیداری پر عاجزہ کو یقین ہو گیا۔کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو تنہا نہیں چھوڑے گا بلکہ خلافت کی نعمت سے ضرور سرفراز فرمائے گا۔انشاء اللہ۔جب حضرت خلیفتہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی تدفین کے وقت MTA پر عاجزہ نے نے منظر دیکھا تو وہ نورانی چہرے والے بزرگ ہمارے پیارے آقا و مولیٰ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ اسی طرح لوگوں کے درمیان موجود تھے۔تاریخ تحریر 05 / جون 2005ء) مکرم نصیر احمد کھرل صاحب مربی سلسلہ دوڑ ضلع نواب شاہ سندھ حضرت خلیہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات والی رات میری جیب کیفیت تھی۔جب بھی آنکھ لگتی تو زور زور سے یہ آوازیں گونجنے لگتیں مسرور مسرور۔اسی طرح رات کئی۔صبح کو