جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 656 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 656

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۶۹ مکرم حاجی خوشی محمد صاحب بستی لاھوریاں خانپور 656 جس دن حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) نے وفات پائی۔اس دن دکھ کے عالم میں خاکسار سویا تو خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایم ٹی اے لگا ہوا ہے۔اور اس میں ایک شخص آتا ہے۔اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ یہ خلیفہ بنیں گے۔( تاریخ تحریر 25 رنومبر 2005ء) ۱۷۰ مکرم خالد احمد سعید صاحب سیکرٹری وقف نوضلع راولپنڈی حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات کی خبرسن کر میں دفتر سے فورا گھر لوٹا تو میرے اہل خانہ MTA دیکھ رہے تھے۔آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور دل میں دعائیں کر رہے تھے۔دل تھا کہ غم سے پھٹا جارہا تھا کہ اچانک میری طبیعت میں بے چینی اور گھبراہٹ شروع ہو گئی اور میں بستر پر لیٹنے کے لئے چلا گیا۔بستر پر لیٹتے ہی میری آنکھ لگ گئی۔ابھی مجھے لیٹے ہوئے چند منٹ ہی ہوئے تھے کہ میں نے خواب میں زبر دست نظارہ دیکھا کہ دور دور تک پھیلے ہوئے نیلگوں آسمان پر بہت بڑے سائز کا ایک Banner سفید رنگ میں چلتا ہوا نظر آرہا ہے جس پر لکھا ہے "مرزا مسرور احمد "اور خواب میں محسوس ہوتا ہے کہ یہ نئے خلیفہ اسیح کا نام ہے۔میں ایک دم اٹھ کر بیٹھ جاتا ہوں اور بستر پر بیٹھے بیٹھے یہ سوچنے لگتا ہوں یہ کیا نظارہ ہے۔10/15 منٹ کے بعد دوبارہ لیٹتا ہوں تو