جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 557
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 557 ۶۶- مسز مہوش چوہدری صاحبہ سڈنی۔آسٹریلیا حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد کے خلیفہ بننے کے بعد میرے میاں نے اپنی ایک خواب مجھے سنائی جو 12،10ماہ قبل انہوں نے دیکھی۔خواب میں دیکھا کہ انہیں ایک آواز آئی " کہ اگلے خلیفہ مرزا مسرور احمد صاحب ہوں گے " یہ خواب انہوں نے آپ کے خلیفہ بننے کے بعد سب کو بتائی۔اور بتایا کہ وہ حضرت صاحبزادہ صاحب کور بوہ اس خواب کی بناء پر ملنے بھی گئے تھے۔( تاریخ تحریر 28 رمئی 2003ء) ۶۷ مکرم محمد شریف عودہ صاحب۔فلسطین مئی 2002ء میں میں نے ایک فلسطینی سے رابطہ کر کے کہا کہ امسال آپ بھی جلسہ سالانہ برطانیہ میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ میں استخارہ کر کے بتاؤں گا۔چند دن کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں لندن گیا ہوں اور خلیفہ وقت سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن حضرت مرزا طاہر احمد صاحب سے نہیں بلکہ کوئی اور خلیفہ ہیں اور اس دوست ( امجد کمیل صاحب) نے اس خلیفہ صاحب کا حلیہ بیان کرنا شروع کر دیا کہ ان کی داڑھی چھوٹی ہے آنکھیں اس طرح کی ہیں وغیرہ وغیرہ۔میں نے کہا کہ میں یہ سنانہیں چاہتا لیکن مجھے سمجھ آگئی کہ شاید حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ) کی وفات کی طرف اشارہ ہے۔بہر حال میں اس خواب کو بھول گیا۔