جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 556 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 556

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 556 میں نے 25 را پریل 2002 ء کو یہ خواب اپنی کزن کو سنائی۔تو اس نے کہا تمہارے پاس یہ اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔یہ اب کسی کو نہیں سنانی۔( تاریخ تحریر 21 /جنوری 2004ء) ۶۵ مکرم ڈاکٹر ہارون شریف رندھاوا صاحب واہ کینٹ ضلع راولپنڈی خاکسار نے ایک سال قبل کا مرہ قیام کے دوران خواب میں دیکھا کہ ایک ملاقات کرنے والا سادہ سا کمرہ ہے جس کے وسط میں لکڑی کی ایک بڑی میز ( کانفرنس ٹیبل ) ہے۔اس میز کے صرف ایک طرف کرسیاں لگی ہوئی ہیں جن میں سے ایک پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) مسند نشین ہیں۔ان کے آگے اور بھی کوئی سات یا آٹھ کے قریب کرسیوں پر کچھ بزرگ افراد بیٹھے ہوئے ہیں جن کے سروں پر بھی پگڑیاں ہیں۔افراد جماعت قطار بنا کر باری باری اندر آرہے ہیں اور حضور سے مصافحہ کر رہے ہیں۔خاکسار حضور سے مصافحہ کرنے سے پہلے جونہی نگاہ او پر کرتا ہے تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی بجائے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب سر پر پگڑی باندھے، اسی کرسی پر جلوہ افروز ہیں اور افراد جماعت آپ ہی سے مصافحہ کر رہے ہیں۔اس کے بعد خاکسار بیدار ہو گیا۔خاکسار نے بطو رسند وامانت صبح اٹھ کر ساری خواب اپنی اہلیہ کوسنائی تھی۔( تاریخ تحریر 25 اپریل 2003ء)