جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 437 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 437

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 437 ہے یا کوئی اور بات ہونے والی ہے جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس کھڑے تھے شناخت نہیں ہوئی مگر میرا اندازہ ہے کہ وہ حضرت میاں طاہر احمد صاحب ہیں پھر دوسرے یا تیسرے یوم بدھ مورخہ 9 جون 1984 ء حضور کی وفات کا پیغام آیا تو خاکسار نے پھر دوستوں سے کہا میری تعبیر سچی ہے اب میاں طاہر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ خلیفہ منتخب کرے گا پس خدا تعالیٰ نے عاجز کی تعبیر سچی کی اور میاں طاہر احمد صاحب کو خلیفہ چن لیا۔اللہ اکبر تاریخ تحریر 14 جون 1982ء) مکرم سید ولی احمد صادق صاحب ابن مکرم مولاناسید احد علی شاہ صاحب دار الصدرر بوه خاکسار نے حضرت خلیفہ امسیح النشاط (رحمہ اللہ ) کی وفات سے دو دن پیشتر یہ خواب دیکھا کہ ایک بہت ہی خوبصورت عمارت ہے عمارت کا برآمدہ اسمبلی ہال لاہور کی مانند ہے اور عمارت کا رخ بھی اسمبلی ہال لاہور کی طرح ہے۔اس عمارت میں بہت سے مردوزن کمروں میں ہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا تقریب ہے۔خاکسار اور میرے والد سید احمدعلی شاہ صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مقامی اور بہت سے چوکیدار برآمدہ میں کھڑے ہیں اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ) کا انتظار کر رہے ہیں۔اتنے میں دائیں جانب کے کمرہ میں سے حضرت خلیفہ مسیح الثانی نوراللہ مرقدہ اور حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ) باہر نکلتے ہیں اور کچھ دیر ہمارے پاس کھڑے باتیں کرتے ہیں اور پھر حضرت خلیفہ ثانی نور اللہ مرقدہ