جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 396
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 396 چاند حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحم اللہ) ہیں اورستارہ کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ہیں۔پھر آنکھ کھل گئی۔۷۰ مکرم مسود احمد بٹ صاحب قائد مجلس خدام الاحمد یہ بدوملہی سیالکوٹ مارچ 1982ء کی ایک رات کی بات ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ) ایک جلسہ پر خطاب کرنے کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔واپسی پر آپ کی کا ر ایک عورت ( جس کا تعلق بدوملہی سے ہے ) ڈرائیو کر رہی ہے۔مگر کار بے قابو ہو کر گڑے میں جا گری ہے۔جس سے حضور کو خاصی ضر ہیں آئی ہیں۔اور سینہ سے خون نکل کر ٹانگوں کے ذریعہ بہہ رہا ہے۔اور حضور نڈھال ہو جاتے ہیں۔اتنے میں اُس عورت کا خاوند آ جاتا ہے اور اپنی بیوی کو جھڑ کیاں دیتا ہے جس پر حضور فرماتے ہیں کہ اسے کیوں مارتے ہو اس کا کیا قصور ہے۔اتنے میں آنکھ کھل جاتی ہے۔اس سے اگلے روز میں نے ایک کمرے میں بہت ہی خوبصورت صوفے پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو بیٹھے دیکھا۔آپ کے دونوں ہاتھوں میں چاندی کے سفید رنگ کے کنگن ہیں جو کہ بہت چمک رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاریخ تحریر 02 اگست 1982ء)