جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 395 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 395

خلافت رابعه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 395 اس عاجز نے حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی خدمت بابرکت میں ایک مسئلہ لکھا ہوا ہے دیر ہوگئی جواب نہیں ملا؟ مجھے جلد جواب کی طلب ہے۔اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنا بازو جو سر کے نیچے ہے بلند فرمایا یعنی کہی تکیہ پر اور ہتھیلی سر مبارک کے نیچے ہے گو یا سرمبارک بلند ہو گیا ہے۔اور چہرہ مبارک اس گنہگار کی طرف ہے اور فرمایا: اچھا اچھا آپ کے اس مسئلے کا جواب تو چوتھے خلیفہ مسیح دیں گے۔" اس پر اس عاجز نے عرض کیا کہ چوتھے خلیفہ مسیح کی علامت کیا ہے؟ اس پر فرمایا کہ " ان کی رنگت زیتونی ( کچھ پیلا پن لئے ہوئے ) سرخی مائل ہوگی۔اتنے میں اس عاجز نے دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب (رحمہ اللہ ) کے چہرہ مبارک۔گردن ہاتھوں کی رنگت نہایت خوشنما زیتونی رنگ سرخی مائل ہوگئی ہے اور یہ عاجز سمجھتا ہے کہ یہ حضرت خلیفہ اسیح چہارم ہیں۔فالحمد للہ کہ ساڑھے تین ماہ بعد یہ خواب پورا ہوا۔میرا یہ بیان مفہوم کے لحاظ سے حلفیہ ہے۔تاریخ تحریر 22 جون 1982ء) مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب گوٹھ بشیر آباد ضلع نواب شاہ قریباً مارچ 1982ء کے آخر کی بات ہے کہ خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ مشرق کی طرف بلندی پر پندرھویں کا چاند نمودار ہوا ہے۔خواب میں یہ بتایا جارہا ہے کہ یہ پندرھویں کا چاند ہے چاند کے پیچھے ایک بڑا روشن اور چمکدار ستارہ ہے۔اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ پندرھویں کا