جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 381
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۵۳ مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب راولپنڈی 381 کچھ عرصہ قبل خواب دیکھا کہ خاکسار کوکوئی آدمی اطلاع دیتا ہے کہ کلیم اللہ فوت ہو گیا ہے۔اس کے تھوڑی دیر بعد کشفی طور پر سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بزرگ دکھائے جاتے ہیں جو ایک لائن میں جس طرح گروپ فوٹو ہوتا ہے کرسیوں پر تشریف فرما ہیں۔ان سب کے وسط میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد سب سے اونچے اور سب سے نمایاں ہیں۔دائیں بائیں تشریف فرما بزرگان سلسلہ اتنے کم نمایاں ہیں کہ اس کشفی نظارہ میں پہچانے نہیں گئے اس کے بعد بیداری ہوگئی۔تاریخ تحریر 19 جون 1982ء) ۵۴ مکرم مرز انذیر احمد صاحب نائب صدر حلقہ ملتان شہر آج سے ایک سال قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خاکسار کے مکان واقع منظور آباد ملتان میں تشریف لائے۔کچھ دیر آپ دینی باتیں کرتے رہے پھر آپ نے دریافت فرمایا کہ آج جمعہ ہے؟ میں نے عرض کی جی ہاں آج جمعہ ہے۔آپ نے جمعہ کا وقت دریافت فرمایا۔میں نے عرض کی کہ ڈیڑھ بجے۔آپ نے فرمایا۔کہ چلنا چاہیے کیونکہ وقت ہوا چاہتا ہے۔میں کیا دیکھتا ہوں کہ آپ پگڑی باندھ رہے ہیں اور میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ میاں صاحب تو ٹوپی پہنا کرتے ہیں۔لیکن آج پگڑی باندھ رہے ہیں۔ابھی پگڑی مکمل