جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 380
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 380 معیت میں اترتے ہیں۔جن میں سے ایک آدمی کو میں جانتا ہوں۔( مگر آنکھ کھلنے پر وہ بھی یادنہ رہا) اور دوسرا آدمی جسے میں نہیں جانتا بالکل نوجوان ہے اور لمبی لمبی مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔اسی طرح جس طرح کہ 1933ء میں جرمنی کے اس حاکم کی تھیں جس نے قلمدان حکومت ہٹلر کے حوالے کیا تھا۔وہ نوجوان لمبے قد کا اور صاف رنگت کا ہے۔( تاریخ تحریر 20/جون 1982ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم مرزا عبد ائی چغتائی صاحب دار الرحمت وسطی ربوہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں کہ جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اور جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ مورخہ 81-01-23 کو میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں اور نئے خلیفہ کا انتخاب ہوا ہے جس میں حضرت مرزا طاہراحمد ( رحمہ اللہ) خلیفتہ المسیح الرابع منتخب ہوئے ہیں۔میں نے خواب میں ہی گھر آکر اپنے والد محترم مولوی رشید احمد صاحب چاہتائی (مربی سلسلہ ) سے پوچھا کہ کیا ہم حضرت مرزا طاہر احمد صاح کو خلیفہ مسیح الرابع کہیں گے؟ والد صاحب نے جواب میں کہا ہاں اب حضور کو خلیفہ امسیح الرابع کہا کریں گے۔تاریخ تحریر 19 جون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔