جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 123 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 123

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے حضرت مرزا رسول بیگ صاحب کی رؤیا 123 " جب سید نا حضرت طلیقہ امسیح الا دل کی وفات پر جماعت میں اختلاف ہوا تو مرزا رسول بیگ صاحب بمقام منچن آباد (ریاست بہاولپور ) میں تھے۔ایک طرف مولوی محمد علی صاحب حقانی کے راولپنڈی سے خلافت کی تائید میں اور دوسری طرف آپ کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کی خلافت ثانیہ کے خلاف خطوط آنے شروع ہوئے۔آپ نے ایک رات استخارہ کیا اور صبح کی اذان سے کچھ وقت قبل اپنے اہل خانہ سے کہا کہ لوجی ! ہمارا فیصلہ ہو گیا۔میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آسمان سے ایک رسہ لٹک رہا ہے میں نے اُسے پکڑا یہ دیکھنے کے لئے کہ مضبوط ہے یا کہ نہیں دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر اس پر اپنا بوجھ ڈالا۔جو نہی میں نے بوجھ ڈالا اور دیکھا کہ رسہ مضبوط ہے ، غیب سے آواز آئی" اسے مضبوطی سے پکڑو یہ میاں محمود کا رسہ ہے۔" یہ خواب سن کر آپ کے اہل بیت نے آپ کو مبارک باد کہی اور دن چڑھنے پر آپ نے اپنی بیعت کا خط لکھ دیا۔اصحاب احمد از ملک صلاح الدین ایم اے جلد اول صفحہ 83)۔*۔۔۔۔۔۔۔حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب کی رویا منشی صاحب نے دعا کرنی شروع کی۔پہلے دن دیکھا کہ بارش ہو رہی ہے اور آپ دو چھتریاں سر پر لگائے ایک سڑک پر جارہے ہیں اور ان کے سایہ تلے آپ کے پاس دائیں