جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 122 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 122

خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 122 کی صبح تہجد کے وقت بعد 5 بجے مسجد بیت الذکر کے داہنی گوشہ میں بیٹھا تھا اور سورۃ الحمد شریف کا ور د کر رہا تھا۔میری زبان پر یہ کلمہ جاری ہوا جو سورہ نباء میں ہے۔وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَا جا۔اور ساتھ ہی یقین ہوا کہ یہ اشارہ میاں صاحب کی طرف ہے اور کئی دوستوں کے پاس علی اصبح بیان کیا۔( مثلاً ) سید فضل شاہ۔چوہدری حاکم علی۔" iii۔پھر 19 / مارچ 1914ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت صاحب کا انتقال ہوا ، اور میں بہت گریہ زاری کرتا ہوں اور میری آنکھیں پانی سے تر ہیں اور میرے ساتھ میاں دین محمد بگہ اور میرا بیٹا رحمت اللہ ہمدردی میں شریک ہیں پھر مجھے بیداری ہوگئی اس کے بعد پھر سو گیا اور یہ الہام ہوا۔جو سورہ انعام کے اخیر میں ہے۔لَمْ تَكُنُ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ -iii فِي أَيْمَانِهَا خَيْرًا قُلِ انْتَظِرُ وَإِنَّا مُنتَظِرُون۔اور اسی لفظ پر بیداری ہوگئی۔" "23 / مارچ 1914ء پچھلی رات میں میں نے دعا کی کہ یا الہی ! اس تفرقہ سے ہم کو رنج پہنچا ہے تو اپنے فضل سے ہم پر کچھ ظاہر کر۔اس وقت یہ آیت الہام ہوئی جو سورہ دہر میں ہے۔عَيْنًا يَّشُرِبُ بِهَا عِبَادَ اللَّهُ يَفَجِّرُوْنَهَا تَفُجِيْرًا - آپ نے بیان کیا۔ایک دفعہ میری غلطی کی وجہ سے حضرت خلیفہ لمسیح الثانی نے مجھے تنبیہ کی جس کا مجھے بڑا قلق ہوا میں اخبار پڑھ رہا تھا کہ مجھے الہام ہوا۔مقام اومبیں از راه تحقیر بد ورانش رسولاں ناز کردند ترجمہ: اس کے مقام کو از راہ تحقیر نہ دیکھو جس پر رسول بھی ناز کرتے ہیں۔" اصحاب احمد از ملک صلاح الدین صاحب ایم اے جلد 13 صفحہ 240-239) ☆۔۔۔۔۔۔۔