رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 579
479 بھی بہیمیت کے ماتحت ایسا کرتا ہے اور مرد و عورت کے اختلاط کے نتیجہ میں ایسی پاکیزہ نسلیں پیدا ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے والی اور ذکر الہی کو قائم کرنے والی ہوتی ہیں پس ان تعلقات کی بنیاد بد اخلاقی پر نہیں بلکہ ایک اعلیٰ درجہ کے روحانی مقصد پر رکھی گئی ہے اور جانوروں کے نر و مادہ کے تعلقات کو دیکھ کر اس پر اعتراض کرنا نادانی کی بات ہے یہ اشتراک محض سطحی ہے جو دونوں میں پایا جاتا ہے ورنہ حقیقت کے لحاظ سے ان دونوں کی آپس میں کوئی نسبت ہی نہیں۔غرض ایک لمبی تقریر تھی جو میں نے خواب میں کی۔وہی خواب میں نے آج خطبہ میں بیان کر دی ہے۔در حقیقت اس رویا میں یہ سبق دیا گیا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اولادوں کی اچھی طرح تربیت کریں اور ایسی پاکیزہ نسل دنیا میں پیدا کریں کہ ہر شخص کو دیکھ کر یہ ماننا پڑے کہ ان تعلقات کی بنیاد بد اخلاقی پر نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کے اخلاق اور روحانیت پر رکھی گئی ہے۔الفضل یکم اپریل 1956ء صفحہ 3 613 فرمودہ 29۔مارچ 1956ء فرمایا : وسیم احمد کا پاسپورٹ گورنمنٹ آف انڈیا نے واپس لے لیا تھا انہی دنوں میں نے خواب میں دیکھا کہ وسیم احمد مجھ سے دور دور جا رہا ہے اس کے ساتھ ایک نوجوان بھی ہے جس نے فوج یا پولیس کی طرح پگڑی باندھی ہوئی ہے وسیم احمد نے جب دیکھا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ وہ کیوں مجھ سے دور جا رہا ہے تو اس نے کہا لیلا رام مجھے لے جا رہا ہے باقی عِنْدَ الطَّلَبُ اس خواب سے میں نے سمجھا کہ دعاؤں اور ادھر کی کوششوں کے نتیجہ میں اس کا پاسپورٹ بنے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور اسے پاسپورٹ مل گیا۔(رپورٹ مجلس مشاورت 1956ء صفحہ (11 614 فرمودہ 29۔مارچ 1956ء فرمایا : رؤیا میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں دفتر کے نیچے سے اہم ناصر کے گھر کو جو رستہ جاتا