رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 46
46 77 غالبا 1916ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ مولوی محمد احسن صاحب کی نسبت خط آیا ہے کہ مرگئے ہیں اور مرنے کی ایک تعبیر مرتد ہونا بھی ہے۔فرمایا۔میں نے یہ بات سن کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر * کی۔اس وقت میرے آنسو نکل آئے اور میں نے کہا افسوس۔ان کا انجام اچھا نہ ہوا۔اگر اس رویا میں ان کے مرنے سے جسمانی مرنا مراد ہوتا تو حضرت مسیح موعود مجھے بتلاتے نہ کہ میں آپ کو اس کی خبر کرتا۔ذکر الہی صفحہ 18 ( تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1916ء) مزید دیکھیں الفضل 20۔جنوری 1917ء صفحہ 7 و 10۔78 مئی 1944ء صفحہ 6 غالبا 1916ء فرمایا : میں نے ایک رؤیا د یکھی تھی کہ مجھے دو آدمی دکھائے گئے جو مرتد ہو چکے ہیں۔ذکر الہی صفحہ 16 ( تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1916ء) 79 +1917 1916 فرمایا : کچھ دن ہوئے ایک ایسی بات پیش آئی کہ جس کا کوئی علاج میری سمجھ میں نہ آتا تھا۔اس وقت میں نے کہا کہ ہر ایک چیز کا علاج خدا تعالی ہی ہے اسی سے اس کا علاج پوچھنا چاہئے اس وقت میں نے دعا کی اور وہ ایسی حالت میں تھی کہ میں نفل پڑھ کے زمین پر ہی لیٹ گیا اور جیسے بچہ ماں باپ سے ناز کرتا ہے۔اسی طرح میں نے کہا اے خدا ! میں چارپائی پر نہیں زمین پر ہی سوؤں گا۔اس وقت مجھے یہ بھی خیال آیا کہ حضرت خلیفہ اول نے مجھے کہا ہوا ہے کہ تمہارا معدہ خراب ہے اور زمین پر سونے سے معدہ اور زیادہ خراب ہو جائے گا لیکن میں نے کہا آج تو میں زمین پر ہی سوؤں گا۔یہ بات ہر ایک انسان نہیں سمجھ سکتا بلکہ خاص ہی حالت ہوتی ہے یہ کوئی چھ سات ہی دن کی بات ہے جب میں زمین پر سو گیا تو دیکھا کہ خدائی نصرت اور مدد کی صفت ی " رؤیا کی حالت میں ہی " الفضل 10 مئی 1944ء