رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 45

45 دو تین کہا) سال تک صبر کی آزمائش کرتے ہیں۔الفضل 16 ستمبر 1916ء صفحہ 10۔نیز دیکھیں الفضل 10 مئی 74 41944 +1916 فرمایا : لاہور کے ایک دوست کے خط کے جواب میں حضور نے لکھوایا۔نکاح انشاء اللہ پڑھا دیا جائے گا۔اس خط کے آنے سے پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ ”آپ کی لڑکی کا رشتہ مبارک ہوا۔الفضل 13 مئی 1916ء صفحہ 2 75 +1916 فرمایا : ماسٹر عبدالرحمان صاحب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کالا پانی کو لکھوایا کہ رات میں نے دیکھا کہ " آپ آئے ہیں " اس ڈاک میں آپ کا خط آگیا۔الفضل 13 مئی 1916 ء صفحہ 2 غالباً 1916ء 76 فرمایا : میں نے ایک دفعہ رویا دیکھی کہ ایک اعلان ہے جو اسی طرح کا ہے جس طرح کا بادشاہوں کی طرف سے شائع ہوتا ہے اور دو صفحہ ہے۔پہلے تو اس اعلان کے مجھے الفاظ بھی یاد تھے لیکن اب مفہوم ہی یاد رہ گیا ہے۔اس میں لکھا تھا کہ اے لوگو! جبکہ تم دنیا کے ادنی اونی حاکموں کی طرف سے شائع ہونے والے اعلان کی طرف فوراً توجہ کرتے ہو اور اس وقت تک تمہیں چین نہیں آتا جب تک کہ معلوم نہیں کر لیتے کہ کیا اعلان ہو رہا ہے تو میں جو تمام حاکموں کا حاکم ہوں میری طرف سے جو اعلان شائع ہوا ہے اس کی طرف تم کیوں توجہ نہیں کرتے۔گویا خدا تعالیٰ نے یہ اعلان میرے پاس بھیجا ہے کہ میں اسے شائع کر دوں۔ذکر الہی (ایڈ یشن اول) صفحہ 4 - 5 تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1916ء)