رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 440

440 میں دیکھا کہ امتہ الباسط کے ہاتھ میں ایک خوبصورت لڑکا ہے اور وہ اس کو اپنی ہتھیلی پر بیٹھا کر میرے سامنے پیش کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا نام رکھیں۔میں نے کہا اس کا نام قمر احمد رکھیں گے اس پر اس نے اس بچے کو اپنے ہاتھ پر اچھالا اور کہا کہ پھر لوگ اسے قمری قمری کہا کریں گے یا قمری قمری کہا ( قاف کی پیش سے)۔اس کے بعد اس کے ہوئی تو لڑکی ہے لیکن تعبیر الرویا میں لکھا ہے کہ اگر خواب میں کسی کے ہاں لڑکا دیکھا جائے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی اور اگر دیکھا جائے کہ لڑکی پیدا ہوئی ہے تو اس کی تعبیر ہوتی ہے کہ لڑکا پیدا ہو گا۔پس تعبیر الرؤیا کے لحاظ سے تو یہ خواب پوری ہو گئی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ غالبا اللہ تعالٰی نے دل کو ایک تسلی دی ہے کہ پہلے بچے کی پیدائش کے وقت عام طور پر رشتہ دار یہ چاہتے ہیں کہ لڑکا ہو اور لڑکی ہونے پر ایک حد تک مایوسی سی ہوتی ہے پس اللہ تعالی نے رویا میں یہ بتایا ہے کہ لڑکی ہونے پر افسوس نہیں کرنا چاہئے اللہ تعالیٰ اس کے بعد لڑکا بھی دے گا جو دینی اور اخلاقی طور پر قمراحمد کہلانے کا مستحق ہو گا۔الفضل 25 جنوری 1950ء صفحہ 4-3 جنوری 1950ء 493 فرمایا : پہلی خواب کوئی مہینہ بھر پہلے کی ہے اس سے مہینہ بھر بعد میں نے رویا میں دیکھا کہ پاکستان کی حکومت نے ایک اعلان شائع کیا ہے جس میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی بہت سی تعریف کی گئی ہے۔اتنی تعریف کی گئی ہے کہ اس کو پڑھ کر حیرت آتی ہے اور یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چوہدری صاحب نے اپنے اس کام سے پاکستان کی جڑیں مضبوط کر دی ہیں اور اس کو بین الاقوامی صف اول میں لاکر کھڑا کر دیا ہے میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ یو این او میں یا برطانوی یا امریکی حلقوں میں چین کے متعلق روس کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکنے کے لئے کوئی خدمت ہندوستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور اس خدمت کے نتیجہ میں ہندوستان کو بہت بڑی اہمیت حاصل ہو جاتی تھی اور پاکستان کی حیثیت گر جانے والی تھی لیکن چوہدری صاحب نے محترمہ صاحبزادی صاحبہ کو اللہ تعالی نے 25 جون 1954 ء کو لڑ کا عطا کیا جس کا نام قمر سلیمان احمد تجویز کیا گیا (مرتب)