رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 439
439 سمجھتا ہوں کہ آئندہ گھروں پر جا جا کر تبلیغ کیا کروں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔گنے کی تعبیر غم ہوا کرتی ہے لیکن خواب میں جس قسم کی شکل برازیل کے گنے کی دیکھی ہے۔میں سمجھتا ہوں اس سے مراد بظا ہر غم نہیں کیونکہ وہ بہت ہی خوشنما شکل تھی۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو دوسرے گئے دیکھے ہیں ان سے مراد غم ہو اور جو برازیل کے گنے دیکھے ہیں ان سے مراد غم کا ازالہ ہو کیونکہ بعض دفعہ تعلق قریب کی وجہ سے وہی نام رکھ دیا جاتا ہے۔الفضل 25۔نومبر 1949ء صفحہ 4 دسمبر 1949ء 491 فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب دو غیر احمدی پاکستانی افسروں کے ساتھ مجھے ملے اور انہوں نے مجھ سے کوئی بات پوچھی ہے۔میں نے ان کے سوال کا جواب پنجابی میں دیا ہے (چوہدری صاحب ابتدائے ایام سے میرے ساتھ پنجابی بولنے کے عادی ہیں اور اسی طرح میں بھی ان سے بات کرتا ہوں تو ان کی عادت کے مطابق پنجابی میں ہی کرتا ہوں۔اسی عادت کے مطابق میں نے رویا میں ان کو پنجابی میں جواب دیا) میرا جواب سن کر چوہدری صاحب کہتے ہیں کہ حضور نے تو یہ فیصلہ کیا تھا کہ اردو میں باتیں کی جائیں گی۔میں نے ان کی بات سن کر کہا کہ ہاں ٹھیک ہے اور ان سے اردو میں بات شروع کر دی لیکن چوہدری صاحب نے جب مجھ سے جواب میں باتیں کیں تو پنجابی میں کیس اور میں رویا میں کچھ حیران ہوا ہوں کہ انہوں نے خود ہی مجھے توجہ دلائی ہے کہ اردو میں باتیں کرنی چاہئیں اور آپ پنجابی میں بات شروع کر دی ہے۔یہ خواب منذر معلوم ہوتی ہے بظاہر اس طرف اشارہ ہے کہ چوہدری صاحب سے کوئی غلطی سرزد ہوگی۔اللہ تعالیٰ اس کے شرسے ان کو بھی اور ہم کو بھی محفوظ رکھے۔الفضل 25۔جنوری 1950ء صفحہ 4 جنوری 1950ء 492 فرمایا : عزیزہ امتہ الباسط سلمہا اللہ تعالیٰ کے ابھی لڑکی پیدا نہیں ہوئی تھی کہ میں نے رویا