رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 326
326 آپ کی ایک چیز روم میں رہ گئی تھی وہ اس نے آپ کو تلاش کر کے دے دی تھی۔خواب میں وہ چیز بھی معلوم تھی مگر جاگنے پر یاد نہیں رہی۔اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ گو وہ قیدی مبائع تھا مگر اس نے یہ خیال کر کے کہ ان لوگوں کو نقصان پہنچاتو ہم پر بھی اثر انداز ہو گا۔غیر مبائعین کی مدد کر دی۔یہ خبر بتا کر میں نے ان سے کہا کہ اَوَّلُ اَمْرِ اتَّحَدَتْ فِيْهِ جَمَاعَةُ الْأَحْمَدِيَّةُ الْمُبَائِعُونَ وَ غَيْرُ الْمُبَائِعِینَ یعنی یہ پہلا امر ہے جس میں جماعت احمد یہ کسی معاملہ میں متحدہ ہوئی ہے خواہ مبائعین سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں یا غیر مبائعین سے۔تعبیر :- غیر مبائعین کی ہمارے ساتھ مخالفت ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ممکن ہے کہ بیرون جات کی تبلیغ کے سلسلہ میں کبھی کوئی ایسا موقع آجائے جبکہ ہمارے مبلغ ان کے کسی مبلغ کو بچانے اور اس کی مدد کرنے کا موجب بن جائیں تاکہ اس فتنہ کی وجہ سے اسلام کو نقصان نہ پہنچے نیز اس الہام کی عبارت سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اتفاقی اتحاد ہے جبکہ ان کا نقصان ہمارا نقصان سمجھا جائے ورنہ کسی با قاعدہ اتحاد کی طرف اشارہ نہیں۔اگر مستقل اتحاد کی طرف اشارہ ہو تا تو اتَّخَذَتْ کے الفاظ ہوتے اتَّحَدَتْ کے الفاظ بتاتے ہیں کہ اتحاد ضمنی اور عارضی وجوہ سے ہوا ہے۔میں اس خواب سے سمجھتا ہوں کہ اٹلی میں خدا تعالیٰ احمدیت کی کامیابی کا ضرور ایسا راستہ کھول دے گا کہ وہاں احمدیت کو خاص اہمیت اور ترقی حاصل ہوگی اور وہ ترقی حکومت کی نظر میں اتنی اہم ہوگی کہ سمجھا جائے گا کہ اب ان کو آزاد رکھنا مضر ہے اور ان کے بڑے آدمیوں کو نظر بند کئے بغیر چارہ نہیں پھر پوپ وغیرہ جو ملے ہیں اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اٹلی میں بعض ایسے لوگ احمدیت میں داخل ہو جائیں گے جو ان کے خاندانوں میں سے ہوں گے اور جن کے احمدی ہونے سے وہ گھبرا جائیں گے۔الفضل یکم جولائی 1946ء صفحہ 2-1 394 جولائی 1946ء فرمایا : میں نے شروع جولائی میں رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص تعلیم الاسلام کالج کے نتیجہ کا اعلان کر رہا ہے اور جو نتیجہ اس نے سنایا ہے اس کے لئے طبیعت میں افسوس پیدا ہوا کہ جو امید تھی اس سے کم نتیجہ نکلا ہے۔یہ رویا نتیجہ نکلنے سے کوئی پانچ چھ دن پہلے کی ہے میں نے ڈلہوزی میں یہ رویا دیکھا اور دیکھنے