رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 540 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 540

540 لکھتے ہیں لیکن اسے اچھی طرح بیان نہیں کرتے میں نے کہا گھبراہٹ میں ایسا ہو ہی جاتا ہے اس پر لفافہ میں دو کاغذ جو باقی رہ گئے تھے ان میں سے ایک کاغذ کو میں نے باہر کھینچا تو وہ ایک فہرست تھی لیکن اصل واقعہ کا اس سے پتہ نہیں لگتا تھا اس فہرست میں ایک سے پہلے ملک لکھا تھا اور آخر میں محمد لکھا تھا درمیانی لفظ پڑھا نہیں جاتا تھا اس سے اتنا تو پتہ لگتا تھا کہ واقع میں کوئی اہم خبر ہے لیکن اصل واقعہ کا پتہ نہیں لگتا تھا پھر لفافہ میں سے ایک اور شفاف کاغذ نکلا جو Tracing Paper تھا میں اسے دیکھنے لگا اور میں نے کہا یہ خبر ہے جو چوہدری صاحب نے ہم تک پہنچانی چاہی ہے مگر بجائے کوئی واقعہ لکھنے کے اس کاغذ پر ایک لکیر کھینچی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ہوائی جہاز ہے جو مشرق سے مغرب کی طرف جا رہا ہے آگے جا کر وہ لکیر یکدم اور اریوی صورت میں نیچے آجاتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جہاز یکدم نیچے آگیا ہے۔اس جگہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ رکا اور معا "Crashed" کا لفظ میرے سامنے آجاتا ہے نیز معا سمندر میرے سامنے آجاتا ہے اس میں ہلکی ہلکی بریں ہیں میں خواب میں کہتا ہوں کہ نہ معلوم چوہدری صاحب کو تیرنا آتا ہے یا نہیں۔خدا کرے اس حادثہ کی خبر معلوم کر کے کسی حکومت نے ہوائی جہاز یا کشتیاں بچانے کے لئے بھیج دی ہوں تاکہ چوہدری صاحب اور دوسرے لوگ بیچ جاویں۔جب میں نے یہ رویا دیکھی تو اس وقت تقریباً دو بجے رات کا وقت تھا۔جب میں نے رویا دیکھی تو چوہدری صاحب امریکہ پہنچ چکے تھے اور میں نے رویا میں یہ نظارہ دیکھا تھا کہ چوہدری صاحب مشرق سے مغرب کو جار ہے ہیں اگر وہ امریکہ سے پاکستان آرہے ہوتے تو یہ سفر مشرق سے مغرب کو نہ ہو تا بلکہ مغرب سے مشرق کو ہوتا پھر میں نے رویا میں یہ دیکھا تھا کہ چوہدری صاحب خود ہی اس حادثہ کی خبر دے رہے ہیں اور یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ اگر اس حادثہ میں ان کی جان کا نقصان ہے تو وہ اس کی خبر کیسے دے رہے ہیں میں نے اس خواب کی تین تعبیریں کیں اول یہ کہ کوئی حادثہ چوہدری صاحب کو سخت مہلک پیش آنے والا ہے اور خدا تعالیٰ انہیں اس سے بچالے گا کیونکہ وہ خود اس حادثہ کے متعلق تبھی خبر دے سکتے ہیں جب وہ محفوظ ہوں دوسرے میں نے یہ تعبیر کی کہ اس دن ملک غلام محمد صاحب گورنر جنرل سفر پر روانہ ہو رہے تھے شاید انہیں کوئی حادثہ پیش آجائے۔میں نے ملک اور محمد کے الفاظ دیکھے تھے