رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 541
541 بیچ میں ایک لفظ اور بھی تھا جو پڑھا نہیں گیا میں نے خیال کیا کہ شاید اس سے ملک غلام محمد صاحب مراد ہوں کیونکہ ان کے نام سے پہلے بھی ملک اور آخر میں محمد کا لفظ آتا ہے اور چوہدری صاحب کے دوست کا صدمہ خود انسان کا اپنا صدمہ کہلاتا ہے چنانچہ میں نے صبح انہیں تا ر دیدی چونکہ وہ احمدی نہیں ہیں اس لئے میں نے یہ نہ لکھا کہ میں نے رویا دیکھی ہے بلکہ صرف یہ لکھا کہ آپ سفر پر جا رہے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس سفر کے دوران میں آپ کو حفاظت میں رکھے۔تیسرے چونکہ چوہدری صاحب مغرب میں پہنچ چکے تھے اور پاکستان کی طرف سفر کرتے ہوئے انہوں نے مغرب سے مشرق کو آنا تھا اور پھر حادثہ کی خبر بھی انہوں نے خود ہی دی تھی اس لئے میں نے خیال کیا کہ شاید اس سے یہ مراد ہو کہ جو خاص کام مرا کو وغیرہ کی خدمت کا وہ کر رہے تھے اس میں انہیں ناکامی ہو بہر حال میں نے ایک بکر ابطور صدقہ ذبح کروا دیا اور چوہد رہی صاحب کو بھی خط لکھا کہ وہ خود بھی صدقہ دے دیں چنانچہ انہوں نے بھی صدقہ دے دیا اور ہم نے دعائیں جاری رکھیں۔چوہدری صاحب خیریت سے کراچی پہنچ گئے اور اس قسم کا کوئی حادثہ انہیں پیش نہ آیا۔کراچی سے پنجاب آئے تو یہ سفر بھی خیریت سے گزر گیا لیکن جب کراچی واپس گئے تو رستہ میں اس گاڑی کو جس میں چوہدری صاحب سفر کر رہے تھے خطرناک حادثہ پیش آیا اور انڈین ریڈیو پر جب یہ خبر نشر ہوئی تو اس کے متعلق Crashed کا لفظ ہی استعمال کیا گیا۔گاڑی پیٹرول کے ڈبوں سے ٹکرا گئی اور ایسا خطرناک حادثہ پیش آیا کہ ایک احمدی دوست نے مجھے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا عذاب آگیا۔جس جگہ پر یہ واقعہ ہوا چوہدری صاحب کے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے دس دس میل تک پکی سڑک نہیں ہے صرف ریل کی پٹڑی گزرتی ہے اس لئے امداد کے لئے اس جگہ تک کوئی موٹر نہیں آسکتی تھی اس طرح وہ جگہ جزیرے کی طرح تھی میں سمجھتا ہوں کہ رویا میں ہوائی جہاز کا دکھایا جاتا اور واقعہ ریل میں ہونا اور پھر یہ گاڑی بھی مشرق سے مغرب کو جارہی تھی اور اسی طرح دوسری باتوں کا ہونا بتا تا ہے کہ یہ ایک تقدیر مبرم تھی لیکن خدا تعالیٰ نے ہماری دعاؤں کو سن کر اس حادثہ کو بجائے ہوائی جہاز کے ریل میں بدل دیا ہوائی جہاز میں ایسا حادثہ پیش آجائے تو اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے شاذ ہی کوئی شخص اس قسم کے حادثے سے بچتا ہے لیکن یہی حادثہ ریل میں پیش آجائے تو اس سے کسی انسان کا بچ جانا ممکن ہے اور پھر وہ ریل مشرق سے مغرب کو جارہی تھی جب میں نے اخبار میں وہ 3