رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 135
135 قرآن کریم کا ایک گر بتاتا ہوں جو سورہ فاتحہ میں بیان ہے اور یہ بیان کرنے سے پہلے میں نے جو فقرے کے وہ مجھے ابھی تک یاد ہیں۔میں نے کہا کہ وہ گر ایسی سورۃ میں بیان کیا گیا ہے جو قرآن کریم کی ابتداء میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ایک ہے اور جسے نماز کی ہر رکعت میں پڑھا جاتا ہے اور وہ سورہ فاتحہ ہے اس کے بعد میں نے سورۃ فاتحہ پڑھی اور کہا کہ اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے تین گروہ بیان کئے ہیں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ الْمَغْضُوبِ الضَّالِّينَ اور بتایا ہے کہ دنیا میں یا تو وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کے انعام نازل ہوئے یا جن پر اس کا غضب بھڑ کا اور یا ضال جنہوں نے خدا تعالیٰ کے راستہ کو چھوڑ دیا اور بندوں کو خدا کی جگہ دے دی۔غرض یہ تین گروہ ہی قرآن کریم نے بیان کئے ہیں۔منعم علیہ۔مغضوب اور ضال۔اگر تو حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام منعم علیہ گروہ میں شامل ہیں تو خواہ آپ پر کتنے اعتراض ہوں آپ جھوٹے نہیں ہو سکتے اور اگر مغضوب یا ضال میں سے ہیں تو پھر خواہ ایک بھی اعتراض نہ ہو آپ بچے نہیں ہو سکتے۔یہ ایک چھوٹا سا نکتہ ہے جس کے ماتحت ہم دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کس گروہ میں سے ہیں۔میں جس وقت یہ تقریر کر رہا ہوں تو میں نے دیکھا کہ مصریوں میں سے ایک شخص اس طرح سر ہلا رہا ہے کہ گویا اس سے متاثر ہے اس پر اس کے ساتھی ڈرے ہیں اور انہوں نے خیال کیا کہ پہلے جو شخص متاثر تھا ہم تو اسے بگاڑنے کے لئے آئے تھے مگر اب تو ڈر ہے کہ اسے بگاڑنے کی بجائے اور بھی متاثر نہ ہو جائیں اس لئے جو اشد مخالف ہیں وہ ہنس کر کہتے ہیں کہ اجی ان باتوں سے کیا ہوتا ہے آپ اصلی سوال کا جواب دیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ سوالات تو ہزاروں ہیں اگر میں آپ کے اس سوال کا جواب دوں تو اول تو اتنے تنگ وقت میں آپ کی تسلی ممکن نہیں اور اگر ہو بھی جائے تو باقی سوال رہ جائیں گے اور آپ کو ہدایت کا موقع نہیں مل سکے گا اگر آپ کو اپنی ہدایت مقصود ہے تو آپ یہ طریق کیوں اختیار نہیں کرتے۔یہ کہہ کر میں اس شخص کی طرف دیکھتا ہوں جس کے متعلق مجھے خیال ہے کہ اس کے دل میں ہدایت ہے اور جسے بگاڑنے کے لئے وہ لوگ گفتگو کرنے آئے ہیں اور اس کے چہرہ کو دیکھ کر اندازہ کرتا ہوں کہ یہ شخص بھی کہیں یہ نتیجہ تو نہیں نکال رہا کہ میں بات ٹال رہا ہوں لیکن میں نے دیکھا کہ اس کے چہرہ پر یقین اور سرور کے آثار ہیں جب اس کی نظر میری نظر سے ملی تو اس نے ہاتھ اٹھا کر کہا کہ اچھا آپ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں اور میں دعا شروع کرتا ہوں وہ لوگ میرے ساتھ دعا میں