رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 108
108 180 فرمودہ ستمبر 1933ء فرمایا : میں نے بیسیوں دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا اور آپ نے بتایا کہ یہ بات یوں ہے اور وہ اسی طرح ثابت ہوئی۔الفضل 26 ستمبر 181 7+1933 1934 1933 فرمایا : تین چار سال ہوئے میں نے ایک خواب دیکھا تھا جو انہیں دنوں اخبار میں شائع ہو گیا تھا جس میں میں نے خلافت کے متعلق لوگوں کو لڑتے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ اس لڑائی میں ایک شخص بھی مرگیا ہے اور بعض زخمی ہوئے ہیں۔یہ رویا بھی بعینہ پوری ہوئی کیونکہ خلافت کے متعلق جھگڑا پیدا ہوا میاں فخر الدین صاحب ا ملتانی اور ایک دو اور آدمی زخمی ہوئے اور میاں فخر الدین صاحب ملتانی فوت ہو گئے۔الفضل 12۔اگست 1964ء صفحہ 4-5 7- اپریل 1934ء 182 فرمایا : میں جب لائل پور کے لئے صبح کو روانہ ہونے والا تھا تو اس رات کو ایک خواب میں دیکھا کہ آسمان پر بہت سے بادل ظاہر ہو رہے ہیں اور کوئی آواز دے رہا ہے کہ دیکھو آسمان سے ایک ہاتھ ظاہر ہو رہا ہے۔میں نے دیکھا کہ یکے بعد دیگرے سفید سفید بادلوں کے ٹکڑے افق پر ظاہر ہوتے ہیں اور پھر پھٹ جاتے ہیں۔پھٹتے وقت ان میں سے ایک سفید نورانی ہاتھ ظاہر ہوتا ہے اور اس طرح انگلیوں کو حرکت دیتا ہے جیسے کہ بات کرتے وقت بعض لوگ اشارہ کرتے ہیں بیداری کے بعد میرا خیال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس مصرعہ کی طرف گیا۔ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا اور میں سمجھا کہ اسلام کی عظمت کے اظہار کے لئے کوئی نشان ظاہر ہو گا۔تبلیغ حق صفحہ 85 ( تقریر لائل پور۔8۔اپریل 1934ء) نیز دیکھیں۔الفضل 20 مئی 1934 ء صفحہ 12