رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 407
407 452 جنوری 1948ء فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک چھوٹا سا پارسل کسی نے میرے ہاتھ میں دیا پرانے کاغذوں پر مشتمل معلوم ہوتا ہے۔میں نے اسے کھولا تو وہ ایک رجسٹر بن گیا جو حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کے الہاموں کا معلوم ہوتا ہے اس پر چند الہام آپ کے لکھے ہیں ان میں ایک ہے افیناك ہم نے تجھ سے دوستوں والا رشتہ قائم کیا تو ہمارا دوست ہے اور ہم تیرے دوست ہیں دوسرا الہام اولينك کی طرح معلوم ہوتا ہے پوری طرح لفظ پڑھا نہیں گیا اس لفظ کے معنی ہیں ہم تجھ کو والی کر دیں گے۔مالک کر دیں گے۔گویا یہ قادیان کی طرف اشارہ ہے کہ آخر احمدیوں کو ملے گا۔تیسر الفظ عربی طرز پر لکھا ہوا ہے مگر ہے عجیب قسم کا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ انجليناك لکھا ہے۔یہ کوئی عربی لفظ نہیں مگر میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ لفظ انجیل سے بنایا گیا ہے اور خواب میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کے معنی ہیں ہم نے تیری طرف جبریل کو اتارا گویا انجیل کے اترنے کے معنے جبریل کے اترنے کے ہیں اور انجل سے مراد انجیل کا اتارنا ہے اور اشارہ جبریل کے اتارنے کی طرف ہے اس کے بعد میں نے دیکھا ایک اور پارسل کسی نے مجھے دیا ہے اسے کھولنے پر کچھ جلی ہوئی میں یعنی فلفل دراز اور دو چھوٹے پیکٹ ہیں اور ایک پیکٹ دیا ہے جس میں سے کچھ ادویہ نکلی ہیں جو کسی مقوی نسخہ کے اجزاء ہیں دو جزو پرندہ شکل کے ہیں مگر چھوٹے چھوٹے پرندے جیسے سنفور پچھلی ہوتی ہے۔پہلی دوا سے مراد سرمہ معلوم ہوتا ہے شمایہ یہ سرمہ آنکھوں کے لئے مفید ہے آج کل میری آنکھوں میں تکلیف ہے۔الفضل 30۔جنوری 1948ء صفحہ 4 مارچ 1948ء 453 فرمایا : میں گذشتہ دنوں نا صر آباد (سندھ) میں تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اپنے مکان کے برآمدہ میں ایک پیڑھی پر بیٹھا ہوں کہ اتنے میں اخبار آیا اور میں نے اسے کھولا تو اس میں یہ خبر درج تھی کہ رات نیو یارک ریڈیو سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب شہید کر دیئے گئے ہیں اس خواب کے اچھے معنے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ شہادت ایک بڑا رتبہ ہے