رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 294
294 جہاں دستخط کرنے ہیں میں دستخط کرتا جاؤں گا ایک جگہ مجھے اس نے دستخط کرنے کے لئے کہا۔میں نے وہاں دستخط کر دئیے اس کے بعد اس نے دوسری جگہ بتائی۔میں نے پوچھا۔یہاں کیا لکھا ہوا ہے اس نے کہا کہ یہ لکھا ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال کی آمد کیا تھی اس کی تفصیل بتائی جائے میں نے ہاتھ جھٹک کر حقارت سے کہا کہ میں اس پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں گویا مجھے یہ بات بری معلوم ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دفن کرنے کے لئے ان کی گزشتہ آمد کا ریکارڈ وفتر کو معلوم ہونا چاہئے پھر تیسری جگہ میری لڑکی نے اشارہ کیا اور میں نے دستخط کر دیئے یہ جو میں نے کہا میری آنکھوں کے آگے اندھیرا آ گیا اس سے یہ مراد نہیں کہ مجھے نظر نہیں آتا تھا بلکہ جیسے ضعف کی وجہ سے چکر آجاتا ہے اور حروف اچھی طرح نظر نہیں آتے وہ حالت تھی۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔غور کرنے سے میں نے سمجھا کہ یہ کسی ایسے صحابی یا کسی مقامی جماعت کے اہم انسان کی موت کی خبر دی گئی ہے کیونکہ خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص موصی ہے پس کسی ایسے ہی شخص کے متعلق یہ خواب ہو سکتی ہے جس کے لئے وصیت کرنا ضروری ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنے اخلاص میں اتنا بڑھا ہوا ہے کہ باوجود موصی ہونے کے میں نے یہ سمجھا کہ اس کے دفن ہونے کے لئے کسی رقم کی ادائیگی کی بحث فضول ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی خدمات سلسلہ کے لئے ایسی ہیں کہ وہ ایک رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام کا جانشین عام جماعت کے لحاظ سے یا پھر مقامی جماعت کے لحاظ سے سمجھا جا سکتا ہے۔یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی وصیت کے گذشتہ دو سال کی ادائیگی کے متعلق کوئی سوال پیدا ہو سکتا ہے یا پیدا کیا جائے گا۔الفضل 21۔ستمبر 1945ء صفحہ 1 368 ستمبر 1945ء فرمایا : آنکھ کھلنے کے بعد میں پھر سو گیا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک مجلس بیٹھی ہے اس میں بہت سے لوگ ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ میں تقریر کر رہا ہوں لیکن اس طرح بیٹھ کر تقریر کر رہا ہوں جیسے میں درس دیا کرتا ہوں مگر وہ تقریر ہے۔درس نہیں کیونکہ تقریر شروع