رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 234
234 نے کہا وہ پیغامیوں کے ہاں گئی ہے اور بتایا کہ ان کا جھگڑا مرزا منور احمد سے سٹیشن پر ہو گیا تھا میں نے حیرت سے کہا کہ پیغامی قادیان میں کہاں؟ تو اس شخص نے کہا کہ دس بارہ آدمی ہیں میں نے کہا گر ایسے کوئی لوگ ہوتے تو ہمیں علم نہ ہوتا اس پر اس نے جواب دیا کہ مخفی رہتے ہیں اور چوری چوری آپس میں ملتے ہیں اور شمال کی طرف ہاتھ بڑھا کر جو غالبا مغرب کی طرف جھکا ہوا تھا کہا کہ اس طرف وہ اکٹھے ہوتے ہیں یعنی شمال کے اس حصہ کی طرف جو مغرب کی طرف جھکتا ہے گویا دار الرحمت کے شمال مغربی کونے کی طرف۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اندر ہی اندر کوئی سازش مخالفت کی بعض لوگ کر رہے ہیں مگر جیسا کہ اللہ تعالٰی نے ظاہر فرمایا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے میری حفاظت پر ہیں اور وہ ان فتنوں سے مجھے محفوظ رکھے گا۔اللہ تعالی کی طرف سے جن لوگوں کے سپرد کوئی کام کیا جاتا ہے ان پر اس وقت تک دشمن کامیاب حملہ نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنا کام نہ کر لیں جب وہ اپنا کام کر چکیں تو پھر خداتعالی یا تو خود انہیں واپس بلا لیتا ہے یا کسی دشمن کو حملہ کا موقع دے کر ایک جھوٹی خوشی انہیں پہنچا دیتا ہے کیونکہ ان کا کام پھر اسی طرح چلتا رہتا ہے اور دشمن پہلے کی طرح ناکام ہی رہتا ہے اور ایک عارضی اور جھوٹی خوشی کے سوا اسے کچھ نصیب نہیں ہو تا خواب میں جو نرگس نام لینے والے نے لیا اس سے مراد کوئی عورت نہیں ہے بلکہ غالبا اس سے مراد جاسوس ہے کیونکہ نرگس کو آنکھ سے تشبیہ دی جاتی ہے اور آنکھ کا لفظ جاسوس کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے پس نرگس سے مراد یہ ہے کہ ان لوگوں کے بعض جاسوس بھی ہیں لیکن بعض جھگڑوں میں پھنس کر ان کے اند رونے ظاہر ہو جائیں گے اور ان کی منافقت ظاہر ہو جائے گی۔الفضل 3 اگست 301 1-21944 3۔جون 1944ء فرمایا : میں نے آج رویا میں حضرت خلیفہ اول کو دیکھا آپ کا بہت مضبوط جسم ہے اور قد بھی بہت لمبا ہے یوں تو پہلے بھی آپ کا قد لمبا تھا مگر رویا میں میں نے اس سے بھی زیادہ لمبا قد آپ کا دیکھا اور جسم بھی بالکل سیدھا نظر آیا بیماری میں آپ کچھ خمیدہ ہو گئے تھے مگر خواب میں میں نے آپ کا جسم بالکل سیدھا دیکھا۔ایک صدری کی آپ نے پہنی ہوئی ہے اور لباس بھی بالکل