رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 235
235 صاف ستھرا ہے گو ویسا ہی سادہ ہے جیسا سادہ لباس آپ پہنا کرتے تھے سر پر پگڑی ہے مگر وہ بھی عادت کے خلاف اچھی طرح باندھی ہوئی ہے ، گھسیٹی ہوئی نہیں۔آپ ایک جگہ کھڑے ہیں اور میرے ساتھ باتیں کر رہے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ رویا میں مجھے بھی اپنا قد لمبا نظر آتا ہے۔حضرت خلیفہ اول کو اپنی زندگی میں کتابوں کا بہت شوق تھا اور رویا میں مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ اگلے جہان میں بھی نئی نئی کتابیں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں آپ مجھ سے دوران گفتگو میں ان کتابوں کا ذکر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ فلاں فلاں نئے مضامین میرے علم میں آئے ہیں چنانچہ آپ ایک تو سید ولی اللہ شاہ صاحب کی بیوی کا نام لیتے ہیں ان کا نام سیارہ حکمت ہے مگر آپ صرف سیارہ نام لیتے ہیں اور اسے کوئی عورت نہیں بلکہ مرد سمجھتے ہیں اور فرماتے ہیں سیارہ نام ایک شخص ہے جس کے آج کل مضامین نکل رہے ہیں اور ان مضامین میں برو برو کا حوالہ آیا ہے لیکن رویا میں آپ کی اس بات کی تصدیق کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بوجہ اس کے کہ حضرت خلیفہ اول انگریزی نہیں جانتے تھے آپ سے نام لینے میں کچھ غلطی ہوئی ہے اصل میں یہ برو برو نہیں بلکہ براؤن ہے۔میں اس وقت رویا میں یہ خیال نہیں کرتا کہ شاید ایسے مضامین نکل رہے ہیں بلکہ میں یقینا سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے مضامین لکھے جا رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مضامین سید ولی اللہ شاہ صاحب کے ہیں اور سیارہ نام ایسا ہی ہے جیسا بعض لوگ خاص طور پر اپنے تصنیفی نام الگ رکھ لیتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بھی اپنی بیوی کے نام پر اپنا تصنیفی نام سیارہ رکھا ہوا ہے اور اسی نام پر وہ مضامین لکھتے رہتے ہیں اور برو برو سے میں خیال کرتا ہوں کہ یہ مضامین بہائیوں کے خلاف ہیں اور برو برو سے مراد براؤن ہے لیکن حضرت خلیفہ اول چونکہ انگریزی نہیں جانتے تھے اس لئے آپ براؤن کی بجائے برو برو فرماتے ہیں اور میں انہیں جواب میں کہتا ہوں ہاں میں خوب جانتا ہوں گویا ان کو تو معلوم نہیں کہ سیارہ سے کون شخص مراد ہے مگر میں دل میں کہتا ہوں یہ سید ولی اللہ شاہ صاحب کے مضمون ہیں اور میں رویا میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اس کے بعد آپ فرماتے ہیں دوسرے اہم مضمون اذکری کے ہیں گویا اذکری بھی کوئی شخص ہے جو مضمون لکھتا رہتا ہے جب آپ فرماتے ہیں اذکری بھی ایک شخص ہے جو مضمون لکھتا رہتا ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں اذکری کو بھی جانتا اور میں کہتا ہوں ہاں میں اذکری کو بھی خوب جانتا ہوں وہ بھی مضمون لکھتا رہتا ہے اس