رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 9

9 0) غلبہ دے گا جو تیرے منکر ہوں گے۔الفضل 9 جولائی 1937ء صفحہ 4 فرمایا : میں سمجھتا ہوں کہ یہ الہام میرے متعلق ہے خدا تعالیٰ نے مجھے ایسے مقام پر کھڑا کیا کہ دنیا اس کی مخالفت کے لئے آگئی۔بیرونی مخالف بھی مخالفت کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور منافق بھی اپنے سروں کو اٹھا کر یہ سمجھنے لگے کہ اب ان کی کامیابی کا وقت آگیا ہے مگر میں حضرت نوح کے الفاظ میں کہتا ہوں کہ جاؤ اور تم سب کے سب مل جاؤ اور سب مل کر اکٹھے ہو کر مجھے پر حملہ کرو اور تم مجھے کوئی ڈھیل نہ دو اور مجھے تباہ کرنے اور مٹانے کے لئے متحد ہو جاؤ پھر بھی یادر کھو کہ خدا تمہیں ذلیل اور رسوا کرے گا اور شکست پر شکست دے گا اور مجھے اپنے مقصد میں کامیاب کرے گا۔الفضل 16 مئی 1936ء صفحہ 11۔نیز دیکھیں۔الفضل 4 - نومبر 1937ء صفحہ 8 ( مجملاً) 17 - جنوری 1935ء صفحہ 9 و 12 جون 1935ء صفحہ 414- ستمبر 1937ء صفحہ 2018- نومبر 1937ء صفحہ 8 و 5 - اپریل 1940ء صفحہ 3 و 7 - مارچ 1944 ء صفحہ 2 و 14 - مارچ 1944 ء صفحہ 8 و 11 - نومبر 1954 ء صفحہ 4 و 18 فروری 1958ء صفحہ 18 و3 - فروری 1982ء صفحہ 3 اور الموعود ( تقریر جلسہ سالانہ 28- دسمبر 1944ء) صفحہ 109 11 8 مارچ 1907ء فرمایا : 8 مارچ 1907 ء کی بات ہے کہ رات کے وقت رویا میں مجھے ایک کاپی الہاموں کی دکھائی گئی اس کی نسبت کسی نے کہا کہ یہ حضرت صاحب کے الہاموں کی کاپی ہے اور اس میں موٹا لکھا ہوا ہے عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ یعنی کچھ بعید نہیں کہ تم ایک بات کو نا پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے خیر کا موجب ہو۔اس کے بعد نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے برخلاف لوگوں نے ہنگامہ کیا ہے اور ہنگامہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کے ساتھ باتیں کرتا ہوں۔باتیں کرتے کرتے اس سے بھاگ کر الگ ہو گیا ہوں اور یہ کہا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو مجھ سے شہزادہ خفا ہو جائے گا۔اتنے میں ایک شخص سفید رنگ آیا ہے اور اس نے مجھے کہا کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے تین درجے ہیں ایک وہ جو صرف نماز پڑھ لیں یہ لوگ بھی اچھے ہیں دوسرے وہ جو مسجد کی انجمن میں داخل ہو جائیں۔تیسرا متولی۔اس کے ساتھ ایک اور خواب بھی دیکھی لیکن اس کے یہاں بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔برکات خلافت ( تقریر جلسہ سالانہ 25 - دسمبر 1914ء)