روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 83 of 104

روشنی کا سفر — Page 83

کو دیوانہ کتے نے کاٹا ہو اور دیوانگی کے آثار ظاہر ہو گئے ہوں پھر کوئی شخص اس حالت سے جانبر ہو سکے۔“ تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحہ 481-480) ۸۱۔چشمی مسیحی تصنیف ہوتی ہے یہ 1906ء کا واقعہ ہے جب بانس بریلی کے رہنے والے ایک شخص نے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک خط لکھا جس میں اس نے ایک پادری کی کتاب ” ینابیع الاسلام سے متاثر ہو کر دین حق پر اپنے بعض شبہات کا ذکر کیا۔اس شخص کا یہ خط پڑھ کر حضرت اقدس مسیح موعود نے 9 مارچ 1906ء کو چشمیہ مسیحی کے نام سے ایک خوبصورت رسالہ تصنیف فرمایا جس میں عیسائی پادری کی کتاب کا بھر پور جواب دیا۔آپ نے لکھا:۔میں سخت متعجب ہوں کہ آپ ایسے شخص کی تحریروں سے کیوں متاثر ہوئے۔یہ لوگ ان ساحروں سے بڑھ کر ہیں جنہوں نے موسیٰ نبی کے سامنے رسیوں کے سانپ بنا کر دکھا دیئے تھے مگر چونکہ موسیٰ خدا کا نبی تھا اس لئے اس کا عصا ان تمام سانپوں کو نگل گیا۔اسی طرح قرآن شریف خدا تعالیٰ کا عصا ہے وہ دن بدن رسیوں کے سانپوں کو نگلتا جاتا ہے اور وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ ان رسیوں کے سانپوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔“ حضرت اقدس کی یہ کتاب عیسائیوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعتراضات کا بھر پور جواب اپنے اندر رکھتی ہے۔۸۲ کتاب ”قادیان کے آریہ اور ہم “ کی تصنیف قادیان کے رہنے والے آریہ سماجی ابتداء سے ہی حضرت اقدس کی مخالفت میں پیش پیش رہتے تھے مگر 1905 ء کے بعد سے یہ مخالفت اور شوخی اپنی انتہاء کو پہنچ گئی۔مدرسہ تعلیم الاسلام کے مقابل پر انہوں نے دیا نند جو بلی اسکول کھولا۔سلسلے کو بدنام کرنے اور احمدیوں پر الزامات لگانے کے لئے انہوں نے قادیان سے شبھ چنتک“ کے نام سے ایک اخبار جاری کیا۔اور صرف اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ 27 دسمبر 1906ء کو جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ایک بد زبان آریہ نے حضوڑ اور آپ کے خدام کو بے انتہا ء گالیاں دیں۔