روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 34 of 104

روشنی کا سفر — Page 34

اس قصیدے کے کل 70 اشعار ہیں اور یہ خوبصورت نعتیہ قصیدہ حضرت اقدس نے اپنی عربی تصنیف التبلیغ کے آخر پر رقم فرمایا تھا۔جب آپ نے یہ قصیدہ مکمل کیا تو خوشی سے آپ کا چہرہ مبارک چمک رہا تھا۔آپ نے فرمایا کہ یہ قصیدہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہو گیا اور خدا تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا ہے کہ جو شخص یہ قصیدہ حفظ کرلے گا اور ہمیشہ پڑھے گا میں اس کے دل میں اپنی اور اپنے رسول ﷺ کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر دوں گا اور اپنا قرب عطا کروں گا۔حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں ایک خوبصورت فارسی نعت بھی تحریر فرمائی۔چوں زمن آید ثنائے سرور عالی تبار عاجز از مد حش زمین و آسمان و هر دو دار ۳۴۔برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کو دعوت حق حضرت اقدس مسیح موعود نے اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں ایک خط کے ذریعے سے سلطنتِ برطانیہ کی عظیم ملکہ وکٹوریہ کو کمال جرات اور دلیری سے دین حق کی دعوت دی۔حضرت اقدس مسیح موعود نے آنحضرت ﷺ کے الفاظ میں ہی ملکہ کو ( دین حق ) کی طرف بلایا اور لکھا کہ۔66 اے ملکہ ( دین حق قبول کرلے ) تو اور تیری سلطنت محفوظ رہے گی۔“ ( ترجمه عربی عبارت) اس خط میں حضور نے ( دین حق ) کی دعوت کے ساتھ ملکہ وکٹوریہ کو مسلمانوں سے حسن سلوک کے بارے میں نصائح بھی فرمائیں اور اسے سمجھایا کہ مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ وہ اس ملک ہند پر ایک ہزار سال سے زائد عرصہ حکمران رہے ہیں۔ملکہ وکٹوریہ کو جب یہ دعوت موصول ہوئی تو اس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو شکریہ کا خط ارسال کیا نیز اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ حضور اپنی باقی تصنیفات بھی اسے ارسال کریں ۳۵۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی ولادت 20 اپریل 1893ء کا دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے۔اس روز اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ