روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 33 of 104

روشنی کا سفر — Page 33

1893ء میں آئینہ کمالات اسلام کے نام سے شائع ہوئی۔اس کتاب کی تصنیف کے دوران دو مرتبہ آپ نے رسول ﷺ کی زیارت کی اور حضور نے اس کتاب کی تصنیف پر خوشنودی کا اظہار کیا۔11 جنوری 1893ء کو جب کتاب کا اردو حصہ مکمل ہو گیا تو مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے عرض کیا کہ اس کتاب کے ساتھ مسلمان پیروں اور مشائخ پر اتمام حجت کیلئے ایک خط بھی شائع کیا جانا چاہئے۔حضور نے اس تجویز کو پسند کیا اور آپ کو یہ تحریک ہوئی کہ یہ خط عربی زبان میں لکھا جائے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے پر آپ کو ایک رات میں الہامی طور پر چالیس ہزار عربی مادے سکھائے گئے اور ای الہام کی برکت سے آپ نے التبلیغ کے نام سے عربی زبان میں ایک فصیح و بلیغ خط لکھا جو اس کتاب کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ کتاب حضور کی پہلی عربی تصنیف بھی ہے۔اور روحانی خزائن کی جلد نمبر 5 میں موجود ہے۔اس کتاب کے بارے میں حضور فرماتے ہیں:۔یہ کتاب ان نادر اور نہایت لطیف تحقیقاتوں پر مشتمل ہے جو مسلمانوں کی ذریت کیلئے نہایت مفید اور آج کل کے روحانی ہیضہ سے بچنے کے لئے جو اپنے زہرناک مادے سے ایک عالم کو ہلاک کرتا جاتا ہے نہایت محبوب اور شفا بخش شربت ہے۔“ ( تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه 116) ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا پایا ہم نے ۳۳۔عربی اور فارسی نعتیہ قصیدہ آئینہ کمالات اسلام میں عربی زبان میں آنحضرت ﷺ کی شان میں ایک خوبصورت قصیدہ بھی حضرت اقدس نے تحریر فرمایا جس کا پہلا شعر یہ ہے۔ــن فـيــــــض اللـ ـــرف ان الیک ـمـــــــان اور اس کا آخری شعر یہ ہے کہ الیک مــــن شـــوق عـــلا اليـــــــت كـــــــانــــــت قـــــــــة الـــــطيــــــران