ضیاءالحق — Page 278
روحانی خزائن جلد ۹ ۲۷۸ ضیاءالحق میں عیسائی مذہب کو کوئی زد پہنچتی ہو یا کسی فرد کی نظر میں اس مذہب کی بیخ کنی ہوتی ہو کوئی پادری تمہارے ساتھ ہو گیا ہو بلکہ وہ تو با وجود صد ہا اندرونی اختلافات کے اپنی ہوا نکلنے نہیں دیتے ۔ پھر تم پر افسوس کہ تم نے چند خود غرض مولویوں کے پیچھے لگ کر ایک دینی معاملہ میں پادریوں کی وہ حمایت کی اور اہل حق کو وہ گالیاں دیں جس کی نظیر کسی قوم میں نہیں پائی جاتی ۔ سواب بھی میں نصیحت کرتا ہوں کہ تو بہ کرو اور پاک دل اور بے لوث نظر کے ساتھ اس پیشگوئی کو دیکھو اور تمام امور کو یک جائی نظر سے تصور میں لا کر وہ بچی رائے ظاہر کرو جو تمہاری پہلی جلد بازیوں کا کفارہ ہو جائے یقیناً سمجھو کہ دین اسلام ہی حق ہے اور ہر ایک انسان کو اپنے ان تمام خیالات کا حساب دینا پڑے گا جن کو وہ ردی اور نا پاک پا کر پھر بھی اپنے سینہ سے باہر نہیں پھینکتا ۔ اور بخل اور تعصب سے اپنی طبیعت کو الگ نہیں کرتا ۔ سو اٹھو اور جا گو اور پھر دوبارہ ایک حق طلب اور سوچنے والا دل لے کر آتھم والی پیشگوئی پر نظر ڈالو ۔ پیشگوئی میں کوئی بھی تاریکی نہیں تھی تمہاری اپنی ہی تاریکی اور موٹی عقل اور جلد بازی نے ایک تاریکی پیدا کر لی ۔ اور وہ صریح شرط تمہاری آنکھوں سے نظر انداز کی گئی جو حکیم ازلی نے تمہاری آزمائش کے لئے پہلے ہی الہامی عبارت میں داخل کی تھی یہ فعل بھی اسی حکیم مطلق کا ہے تا وہ تمہیں جانچے اور (۲۳) آزما دے اور تم پر ظاہر کرے کہ کس قدر تم تدبر اور تقویٰ اور اخوت اسلامی سے دور جا پڑے ۔ بھائیو جلد تو بہ کروتا ہلاک نہ ہو جاؤ کیونکہ کوئی عمل بد نہیں جس پر مواخذہ نہ ہوگا اور کوئی بد دیانتی نہیں جس کی وجہ سے انسان پکڑا نہ جائے ۔ جس نے کسی بخل کی وجہ سے اپنا دین خراب کر لیا اور کسی تعصب کی وجہ سے حق کو چھوڑ دیا وہ کیڑا ہے