تریاق القلوب — Page 388
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۸۸ تریاق القلور بھیجی گئی تھی کہ یہ موت کی پیشگوئی جولیکھرام کی نسبت قریباً پانچ سال اُس کے قتل ہونے سے پہلے کی گئی تھی اور لاکھوں انسانوں میں مشہور ہو چکی تھی اس میں بار بار اشتہارات کے ذریعہ سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ یہ موت کسی معمولی بیماری سے نہیں ہوگی بلکہ ضرور ایک ہیبت ناک نشان کے ساتھ یعنی زخم کے ساتھ اُس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا ۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسے صاف الفاظ میں بتلا رہی ہے کہ خدا نے قطعی طور پر ارادہ کیا ہے کہ لیکھرام کو چھ برس کی مدت تک ہولناک طرز میں ہلاک کرے۔ اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جب پہلی پیشگوئی جس میں نصب اور عذاب کا لفظ ہے کی گئی تو نادان مخالفوں نے یہ اعتراض کرنا شروع کیا کہ عذاب کی پیشگوئی کیا حقیقت رکھتی ہے عذاب تو دردسر سے بھی ہو سکتا ہے۔ اور ہر چند زبانی تقریروں میں انہیں کہا گیا کہ اس جگہ عذاب سے مراد موت ہی ہے جیسا کہ نصب کا لفظ دلالت کر رہا ہے مگر اُنہوں نے نہایت تعصب سے اعتراض کرنا نہ چھوڑا ۔ قرآن شریف کے موقع پیش کئے گئے جہاں نوح کی قوم کی نسبت اور لوط کی قوم کی نسبت اور فرعون کی قوم کی نسبت عذاب کا ذکر تھا جس سے صریح موت مراد تھی ۔ تب بھی اُنہوں نے نہ مانا۔ آخر خدا تعالیٰ کی جناب میں توجہ کی گئی کہ وہ ایک کھلے کھلے الہام سے لیکھرام کی موت سے مطلع فرما دے۔ تب خدا تعالیٰ نے وہ الہام عطا فرمایا جو او پر لکھا گیا ہے جس میں عربی عبارت میں بکمال تشریح و تفصیل لیکھرام کی موت کی نسبت یہ عبارت جو رسالہ برکات الدعا کے اخیر صفحہ میں ہے کہ اس پیشگوئی کا نشان دلوں کو ہلا دے گا اس کے یہ معنے ہیں کہ اُس وقت بہت شور اُٹھے گا اور پیشگوئی خوفناک صورت میں نا گہانی طور پر خلاف اُمید ظاہر ہوگی جس سے دل کانپ جائیں گے۔ یعنی لیکھرام کی موت دہشت ناک اور ڈراؤنی صورت پر واقعہ ہوگی جس سے یکدفعہ غوغا بر پا ہو جائے گا اور دلوں پر چوٹ پہنچے گی۔ منہ ☑