تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 389 of 769

تریاق القلوب — Page 389

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۸۹ تریاق القلوب پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ چھ برس کے اندر ہلاک کیا جائے گا ۔ لیکن اس الہام کے بعد بھی متعصب طبیعتوں کا شور کم نہ ہوا اور اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ لوگ بیماریوں سے مرتے ہی ہیں اور صحت بھی پاتے ہیں یہ کچھ پیشگوئی نہیں اور ظلم کی راہ سے یہ خیال نہ کیا کہ بے شک موت کا سلسلہ جاری تو ہے مگر یہ کسی انسان کے اختیار میں نہیں کہ کسی کی موت کے لئے کوئی تاریخ اور مدت مقرر کر سکے مگر پھر بھی متعصب اخباروں نے شور مچایا کہ یہ پیشگوئی گول مول ہے اور ہر چند سمجھایا گیا کہ اب تو الہام کے ذریعہ سے صریح لفظوں میں موت کی خبر دی گئی مگر وہ ظلم کی راہ سے لوگوں کو دھو کے دیتے رہے اور کہتے رہے کہ موت کا سلسلہ بھی تو انسانوں کے لئے جاری ہے۔ اس میں ہیبت ناک نشان کونسا ہے ۔ چنانچہ انہیں ہند میرٹھ نے جو ہندوؤں کی طرف سے میرٹھ میں ایک اخبار نکلتا ہے اپنے پر چہ ۲۵ / مارچ ۱۸۹۳ ء میں یہی اعتراض کیا اور یہ لکھا کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں گے ۔ مگر چونکہ مجھے کو اللہ تعالیٰ نے اپنے متواتر الہامات سے بخوبی سمجھا دیا تھا کہ اس پیشگوئی سے موت ہی مراد ہے اور موت بھی قتل کی موت اور ہیبت ناک موت ۔ اس لئے میں نے ایڈیٹر انیس ہند میرٹھ کو بھی وہ دندان شکن جواب دیا جس کو میں نے اپنے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پہنچ کے صفحوں میں اُنہی دنوں میں پیشگوئی کے وقوع سے قریبا پانچ سال پہلے شائع کر دیا ہے ۔ میں مناسب دیکھتا ہوں کہ وہ جواب جو قتل لیکھر ام سے ایک زمانہ دراز پہلے میرے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیج پر چھپ کر