تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 769

تریاق القلوب — Page 387

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۸۷ تریاق القلور خدا کی کلام قرآن شریف کو بھی مورد اعتراض ٹھہراتا ہے۔ اب ہم باقی الہامات کو جو اس پیشگوئی کے لئے بطور تشریح ہیں ذیل میں لکھتے ہیں اور ناظرین سے توقع رکھتے ہیں جو وہ غور سے سوچیں اور عمداً خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کر کے باز پرس کا نشانہ نہ بنیں۔ واضح ہو کہ پیشگوئی مذکورہ بالا کی تفصیل اور تشریح کے لئے ایک اور الہام ہے جو سکھر ام کی موت سے قریباً پانچ سال پہلے شائع کیا گیا۔ چنانچہ وہ میرے رسالہ کرامات الصادقین کے اخیر میں یعنی ٹائٹل پہنچ کے اخیر صفحہ پر آٹھویں سطر میں درج ہے اور وہ عبارت جس میں الہام مذکور ہے یہ ہے۔ ومنها ما و عـدنـي ربـي واستجاب دعائي في رجل مفسد عدو الله ورسوله المسمّى ليكهرام الفشاوری و اخبرني انه من الهالكين۔ انّه كان يسب نبي الله ويتكلم في شانه بكلمات خبيثة۔ فدعوت عليه فبشرني ربّى بموته فى ست سنة۔ انّ في ذالك لآية للطالبين ۔ یعنی میرے نشانوں میں سے جو خدا نے میری تائید میں ظاہر فرمائے وہ پیشگوئی ہے جو میری دعا قبول ہو کر ایک فساد انگیز شخص کی نسبت جو اللہ اور رسول کا دشمن تھا جس کا نام لیکھرام تھا اور پشاور کے ضلع کا رہنے والا تھا مجھے بتلائی گئی اور خدا نے اُس کے بارے میں مجھے خبر دے کر مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اُس کو ہلاک کرے گا ۔ (1) شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور اُس کی شان میں تو ہین کے الفاظ بولا کرتا تھا۔ پس میں نے اُس پر بددعا کی اور خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خوشخبری دی اور کہا کہ میں چھ برس کی میعاد میں لیکھرام کو ہلاک کروں گا ۔ اس پیشگوئی میں اُن لوگوں کے لئے جو خدا کے طالب ہیں ایک بڑا نشان ہے۔ فقط تمام ہندو اور مسلمان اور عیسائی برٹش انڈیا کے رہنے والے اس بات کے گواہ ہیں اور خود گورنمنٹ بھی گواہ ہے جس کی خدمت میں یہ عربی پیشگوئی والی کتاب