تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 335 of 769

تریاق القلوب — Page 335

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۳۵ تریاق القلوب بعض دُعائیں لوگوں کی عافیت کے لئے یا بد زبان لوگوں کے عذاب کے لئے منظور فرمائیں تا مستجاب الدعوات ہونا جو ولایت کی نشانی ہے بپایہ ثبوت پہنچ جا وے ۔ بعض نا منصف جن کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں خدا کے بندوں کو دھوکہ دینے کے لئے بے سر و پا افترا شائع کرتے ہیں جن سے اُن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرے دعویٰ مسیح موعود کی کسر شان کریں ۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ کسی زمانہ میں فلاں شخص نے بھی مہدی یا مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور اس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ تا میرے دعوے کو لوگوں کی نظر میں خفیف اور بیچ ٹھہرا دیں ۔ لیکن ان لوگوں میں اگر کچھ بھی حق پسندی اور انصاف کا مادہ ہوتا تو یہ لوگ سوچتے کہ بے ثبوت دعویٰ کیا وقعت رکھ سکتا ہے۔ اگر فرض کے طور پر مان بھی لیا جائے کہ مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں کسی نے مسیح موعود یا مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا یا اب کرتا ہے تو ایسے بے ثبوت دعوے تو خدا تعالیٰ کے اُن نبیوں کے زمانہ میں بھی ہوتے رہے ہیں جن کی نبوت کو یہ لوگ مانتے ہیں لیکن ان دعووں کی سچائی کی نہ آسمان نے گواہی دی اور نہ زمین نے اور وہ لوگ بہت جلد ذلیل اور تباہ ہو گئے اور ان کی جماعتیں متفرق ہو گئیں اور وہ پاک نبیوں کی طرح نشان نہ دکھلا سکے ۔ پس اگر سچائی کی عزت اور عظمت میں ایسی بیہودہ نکتہ چینیوں سے کچھ خلل آ سکتا ہے تو پھر نعوذ باللہ کسی نبی کی نبوت اور کسی رسول کی رسالت قائم (۸۹ نہیں رہ سکتی کیونکہ ایسا تو کوئی بھی نبی نہیں جس کے مقابل پر جھوٹوں نے دعوے نہ کئے ہوں ۔ پس ایسے اعتراض محض جہالت اور تعصب سے پیدا ہوتے ہیں ۔ ہاں جو شخص دل کے اخلاص سے سچائی کا طالب ہے اُس کا یہ حق ہے کہ اپنے دل کی تسلی