تریاق القلوب — Page 334
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۳۴ تریاق القلوب یعنی روزوں کے مہینے میں چاند گرہن اور سورج گرہن ہومگر تمہاری بدقسمتی سے یہ دونوں باتیں ظہور میں آگئیں۔ اگر خدا تمہارے ساتھ ہوتا تو یہ متواتر ندامتیں تمہیں کیوں پہنچتیں۔ میرے نشانوں کے لئے اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہوگا کہ کم سے کم ہزار متدین نیک چلن میری جماعت میں سے قسم اُٹھا کر اور قرآن شریف ہاتھ میں لے کر یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ انہوں نے میرے نشان اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ اور اگر میری جماعت سے قطع نظر کر کے اور لوگوں کی گواہیاں بھی طلب کی جائیں جو میری جماعت میں سے نہیں ہیں بلکہ بعض ہندو اور بعض عیسائی اور بعض سکھ اور بعض مخالف العقیدہ مسلمان ہیں تو میں اس بات کا ثبوت دے سکتا ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر یہ بات کہتا ہوں کہ اگر وہ تمام گواہ عرفات کے میدان میں کھڑے کئے جائیں جو میرے نشانوں کے مشاہدہ کے گواہ ہیں یعنی اس میدان میں کھڑے کئے جائیں جہاں بیت اللہ کے حج کرنے کے دنوں میں دنیا کے تمام حاجی کھڑے ہوتے ہیں تو وہ تمام میدان اُن گواہوں سے بھر جائے اور بہت سے باقی رہیں جو اُس میں سمانہ سکیں تو اب بتاؤ کہ کیا اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ثبوت ہو سکتا ہے اور بیان کرو کہ اب اس بات میں کونسی کسر باقی رہ گئی کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ براہین احمدیہ میں یہ الہام موجود ہے کہ خدا آسمان سے بھی نشان دکھلائے گا اور زمین سے بھی ۔ سواب خدا کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور گواہی دو کہ اس الہام کے مطابق جو میرے ان تمام نشانوں سے ایک زمانہ دراز پہلے بلکہ ہمیں برس کے قریب پیشتر شائع ہو چکا ہے کیسے کیسے رعبناک خدا نے نشان دکھلائے ۔ آسمان پر سورج اور چاند کو رمضان کے مہینے میں تاریک کیا تا حدیث کی پیشگوئی کے رُو سے انسانوں پر حجت پوری کرے اور زمین پر