تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 769

تریاق القلوب — Page 285

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۸۵ تریاق القلوب اُس نے یہ پیشگوئی جو براہین احمدیہ میں درج ہے پیش از وقت سنائی اور مجھے خوشخبری دی کہ اس تکذیب کے مقابل پر میں بھی زور آور حملے کروں گا اور تمام لوگوں کو دکھلاؤں گا کہ شخص میری طرف سے ہے اور سچا ہے۔ اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ظالم مخالفین کو ملزم کرنے کے لئے مجھے یہ حجت عطا کی کہ اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے یہ سمجھایا کہ اُن سے پوچھ ۔ میری چالیس برس کی زندگی میں جو اس سے پہلے تم میں ہی میں نے بسر کی ۔ کون سا نقص یا عیب میرا تم نے پایا؟ اور کونسا افترا اور جھوٹ میرا ثابت ہوا۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے بذریعہ اپنے الہام کے مجھے یہ حجت بھی سکھلائی کہ ان کو کہہ دے کہ رسول اور نبی اور سب جو خدا کی طرف سے آتے اور دین حق کی دعوت کرتے ہیں وہ قوم کے شریف اور اعلیٰ خاندان میں سے ہوتے ہیں اور دنیا کے رو سے بھی ان کا خاندان امارت اور ریاست کا خاندان ہوتا ہے تا کوئی شخص کسی طور کی کراہت کر کے دولت قبول سے محروم نہ رہے۔ سو میرا خاندان ایسا ہی ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے الہام مندرجہ صفحہ ۴۹۰ میں اسی کی طرف اشارہ ہے اور وہ یہ ہے۔ سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ينقطع آباء ک و پیدء منک یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جس نے تیرے خاندان کی بزرگی سے بڑھ کر تجھے بزرگی بخشی ۔ اب سے تیرے مشہور باپ دادوں کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا ابتدا خاندان کا تجھ سے کرے گا جیسا کہ ابراہیم سے کیا ۔ پھر علو خاندان کی نسبت دوسرا الہام یہ ہے۔ الحمد لله الذي جعل لكم الصهرو النسب - ترجمہ - اُس الہامات میں کئی جگہ یہ اشارہ ہے کہ تجھے خدا ابراہیم کی طرح برکت دے گا اور تیری نسل بہت بڑھائے گا اور تو بعض کو ان میں سے دیکھے گا۔ بلکہ اکثر الہامات میں ان مشابہتوں کی وجہ سے میرا نام ابراہیم رکھا گیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۵۶ و۵۶۲ براہین احمدیہ ۔ منہ