تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 769

تریاق القلوب — Page 284

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۸۴ تریاق القلوب براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں میرے مسیح موعود ہونے کی طرف صریح اشارہ ہے کیونکہ الهام ولن ترضى عنك اليهود ولا النصاری میں جو اس صفحہ میں درج ہے جس کے اخیر میں فاصبر كما صبر اولو العزم ہے۔ ایک سخت مقابلہ کی خبر دی گئی ہے جو پادریوں کے ساتھ ہوگا۔ اور پھر اس کے بعد کے الہام میں جس کی عبارت یہ ہے و اما نرينك بعض الذي نعدهم یه بشارت دی گئی ہے کہ پاور یوں پر تمہیں فتح ملے گی اور ان کے مکروں پر خدا کا مکر غالب آئے گا۔ یہ فتح عظیم حدیث نبوی کے رُو سے مسیح موعود سے تعلق رکھتی ہے اس لئے یہ الہام جو براہین احمدیہ میں ہے جس پر اب ہمیں برس گزر گئے مجھے مسیح موعود مظہراتا ہے۔ اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ میں میرا نام عیسی رکھا گیا ہے ۔ اور جو آیت حضرت عیسی کے حق میں تھی وہ بذریعہ الہام میرے پر وارد کی گئی ہے اور وہ آیت یہ ہے يُعِیسَی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ اور پھر اس الہام کے بعد یہ الہام ہے جو اس کتاب کے صفحہ ۵۵۷ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ میں اپنی چہکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ یہ الہام آج سے بیس برس پہلے دنیا میں شائع ہو چکا ہے۔ اور یادر ہے کہ یہ تمام علامتیں مسیح موعود کی ہیں جو آغار میں لکھی گئی ہیں اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ اُس وقت مجھے مسیح موعود ٹھہرایا گیا کہ جبکہ مجھے بھی خبر نہیں تھی کہ میں مسیح موعود ہوں چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ مسیح موعود ہونے کے دعوے میں میری مخالفت ہوگی اور اس زمانہ کے مولوی اپنی کو تہ بینی کی وجہ سے سخت حملوں اور وحشیانہ جوشوں کے ساتھ تکذیب کریں گے اس لئے