تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 256 of 769

تریاق القلوب — Page 256

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۵ ۳۶ ۲۵۶ تریاق القلوب بباعث اس کے کہ تمہیں ایمان سے حصہ نہیں تمہارے خواب میں انیش حصے جھوٹ مل گیا ہے ۔ ورنہ تم خوب یاد رکھو کہ پچاس روپیہ آئیں گے نہ ہزار روپیہ۔ چنانچہ ابھی وہ میرے مکان پر ہی موجود تھا کہ ڈاک کے ذریعہ سے پچاس روپیہ آگئے جو شیخ مذکور نے بھیجے تھے اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو کر ہزار ہا انسانوں میں شہرت پاچکا ہے۔ دیکھو میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۵۔ اور لالہ شرمپت کو اگر حلفا پو چھا جائے تو یقین ہے کہ بیچ کہ دے گا مگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی۔ ایک وکیل صاحب سیالکوٹ میں ہیں جن کا نام لالہ بھیم سین ہے۔ ایک مرتبہ جب انہوں نے اس ضلع میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے اُن کو بتلایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا مقدر ہے کہ اس ضلع کے کل اشخاص جنہوں نے وکالت یا مختاری کا امتحان دیا ہے فیل ہو جائیں گے مگر سب میں سے صرف تم ایک ہو کہ وکالت میں پاس ہو جاؤ گے۔ اور یہ خبر میں نے تمہیں کے قریب اور لوگوں کو بھی بتلائی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار کاری کا امتحان دیا تھا فیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہو گئے اور اب تک وہ سیالکوٹ میں زندہ موجود ہیں۔ اور جو کچھ میں نے بیان کیا وہ حلفاً اس کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ مگر میں کئی دفعہ اسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ ہر ایک قسم کھانے والے کی قسم مطابق نمونہ نمبر کے ہوگی اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔ انہی وکیل صاحب یعنی لالہ بھیم سین صاحب کو جو سیالکوٹ میں وکیل ہیں ایک مرتبہ میں نے خواب کے ذریعہ سے راجہ تیجا سنگھ کی موت کی خبر پا کر اُن کو اطلاع دی کہ وہ راجہ تیجا سنگھ جن کو سیالکوٹ کے دیہات جا گیر کے عوض میں تحصیل بٹالہ