تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 255 of 769

تریاق القلوب — Page 255

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۱۳۴ ۲۵۵ تریاق القلوب پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے چند سال میں ہی اپنے الہام کے مطابق وہ شہرت دی کہ کروڑ ہا انسانوں میں مجھے مشہور کر دیا۔ اور ہزارہا ایسے انسان پیدا ہو گئے کہ وہ ایسی کامل ارادت رکھتے ہیں کہ بجز خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کے بچے معتقدوں کے اور کسی جگہ ان کی نظیر نہیں پائی جاتی اور چونکہ یہ پیشگوئی آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۵۳ و ۴۸۹ میں درج ہو کر ایسے زمانہ میں شائع ہو چکی ہے کہ کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ اُس زمانہ میں لوگوں کا میری طرف کچھ بھی رجوع تھا اور نہ یہ ثابت کر سکتا ہے کہ اُس وقت یہ عاجز ایک شہرت یافتہ انسان تھا۔ اس لئے یہ بدیہی امر ہے کہ یہ پیشگوئی ایسی شان اور شوکت کے ساتھ پوری ہوئی ہے کہ اس کی نظیر بجر نبیوں کی زندگی کے اور کسی جگہ پائی نہیں جاتی کیونکہ ہر ایک طریقہ کے انسان دور دراز ملکوں تک میری جماعت میں داخل ہوئے اور ایک دنیا کو خدا تعالیٰ نے میری طرف رجوع دے دیا۔ پس بلا شبہ یہ پیشگوئی ان عظیم الشان پیشگوئیوں میں سے ہے جو طالب حق کے لئے موجب زیادت یقین وایمان ہیں۔ ایک دفعہ ایک شخص شیخ بہاء الدین نام مدار المبام ریاست جونا گڑھ نے پچاس روپیہ میرے نام بھیجے اور قبل اس کے کہ اس کے روپیہ کی روانگی سے مجھے اطلاع ہو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے اطلاع دی کہ پچاس روپیہ آنے والے ہیں۔ میں نے اس غیب محض سے بہت سے لوگوں کو قبل از وقت بتلا دیا کہ عنقریب یہ روپیه (۵۷) آنے والا ہے اور قادیاں کے شرمیت نام ایک آریہ کو بھی اس سے خبر کر دی۔ یہ وہی شرمپت ہے جس کا پہلے اس سے کئی مرتبہ اس رسالہ میں ذکر آچکا ہے۔ عجیب تر بات یہ ہے کہ آریہ مذکور نے میرے الہام کو سن کر کہا کہ آج میں نے بھی خواب میں دیکھا ہے کہ آپ کو کسی جگہ سے ہزار ہا روپیہ آیا ہے تب میں نے اُسے جواب دیا کہ ☆ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ہزار “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)