تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 257 of 769

تریاق القلوب — Page 257

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۷ ۲۵۷ تریاق القلوب میں دیہات مع اس کے علاقہ کی حکومت کے ملے تھے فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس خواب کو سن کر بہت تعجب کیا اور جب قریب دو بجے بعد دو پہر کے وقت ہوا تو مسٹر پر نسب صاحب کمشنر امرتسر نا گہانی طور پر سیالکوٹ میں آگئے اور انہوں نے آتے ہی مسٹر مکنیب صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ راجہ تیجا سنگھ کے باغات وغیرہ کی جو ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں بہت جلد ایک فہرست طیار ہونی چاہیے کیونکہ وہ کل بٹالہ میں فوت ہو گئے ۔ تب لالہ بھیم سین نے اس خبر موت پر اطلاع پا کر نہایت تعجب کیا کہ کیونکر قبل از وقت اس کے مرنے کی خبر ہوگئی۔ اور یہ نشان آج سے ہیں برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔ ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی جس کا ہمارے اس جگہ کے آریہ لالہ شرمیت و ملاوائل کو بخوبی علم تھا اور ان کو یہ بھی علم تھا کہ بظاہر کوئی ایسی تقریب نہیں جو جائے اُمید ہو سکے۔ بلا اختیار دعا کے لئے جوش پیدا ہوا تا مشکل بھی حل ہو جائے اور ان لوگوں کے لئے نشان بھی ہو۔ چنانچہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نشان کے طور پر مالی مدد سے اطلاع بخشے ۔ تب الہام ہوا دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔ الا ان نصر الله قريب في شـائــل مقیاس ۔ دن ول یو گوٹو امرتسر یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔ خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دُم اٹھاتی ہے تب اُس کا بچہ جنا نزدیک ہوتا ہے۔ ایسا ہی مدد الہی بھی قریب ہے۔ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امرتسر بھی جاؤ گے۔ سومین اس پیشگوئی کے مطابق مذکورہ بالا آریوں کے روبرو وقوع میں آیا یعنی دس دن تک کچھ نہ آیا۔ گیارھویں روز محمد افضل خانصاحب نے راولپنڈی سے ایک سو دس روپے بھیجے ۔ میں روپے ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برابر رو پید آنے کا سلسلہ (ناشر)۔ Then will you go to Amritsar