تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 229 of 769

تریاق القلوب — Page 229

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۲۹ تریاق القلوب کئی مرتبہ اس رسالہ میں آیا ہے ان کو بھی میں نے اس الہام سے اطلاع دے دی۔ غرض قبل اس کے کہ الہام کے پورا ہونے کے آثار ظاہر ہوں۔ خوب اس کو مشتہر کیا۔ اور پھر اس الہام کے بعد دوبارہ بذریعہ اشتہار لوگوں میں تحریک کی ۔ مگر اب کی دفعہ کسی انسان پر نظر نہ تھی اور پوری نومیدی ہو چکی تھی اور صرف الہام الہی کی تعمیل مد نظر تھی ۔ سو قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اشتہارات کے شائع ہوتے ہی بارش کی طرح روپیہ برسنے لگا اور کتاب چھینی شروع ہوگئی یہاں تک کہ چار حصے کتاب براہین احمدیہ کے چھپ کر شائع ہو گئے اور لاکھوں انسانوں میں اس کتاب کی شہرت ہو گئی ۔ اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے گواہ بھی وہی اشخاص ہیں جن کا ابھی ذکر کیا گیا ہے۔ اور یہ پیشگوئی آج سے تخمیناً ہمیں برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہو چکی ہے۔ دیکھو میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶۔ ۲۹ ایک دفعہ مجھے یہ الہام ہوا۔ عبد اللہ خاں ڈیرہ اسمعیل خاں ۔ چنانچہ چند ہند و جو ا تفاقاً اس وقت میرے پاس موجود تھے جن میں ایک لالہ شرمیت کھتری اور ایک لالہ ملا وامل کھتری بھی ہے ۔ ان کو یہ الہام سنا دیا گیا اور بعض مسلمانوں کو بھی سنا دیا گیا اور صاف طور پر کہہ دیا گیا کہ اس الہام سے یہ مطلب ہے کہ آج عبد اللہ خان نام ایک شخص کا ہمارے نام کچھ روپیہ آئے گا اور خط بھی آئے گا۔ چنانچہ ان میں سے ایک ہند و بشن داس نام اس بات کے لئے مستعد ہوا کہ میں اس الہام کو بذات خود آزماؤں ۔ اور اتفاقاً اُن دنوں میں سب پوسٹ ماسٹر قادیاں کا بھی ہندو تھا۔ سو وہ ہند و ڈاکخانہ میں گیا اور آپ ہی سب پوسٹ ماسٹر سے دریافت کر کے یہ خبر لایا کہ عبد اللہ خاں نام ایک شخص کا اس ڈاک میں خط آیا ہے اور کچھ روپیہ آیا ہے۔ جب یہ ماجرا گذرا تو