تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 230 of 769

تریاق القلوب — Page 230

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۳۰ تریاق القلوب اس وقت ان تمام ہندوؤں کو یہ ماننا پڑا کہ یہ الہام واقعی سچا ہے ۔ اور وہ ہندو جو ڈاکخانہ میں گیا تھا نہایت تعجب اور حیرت میں پڑا کہ یہ غیب کی بات کیونکر معلوم کی گئی ۔ تب میں نے اُس کو کہا۔ کہ ایک خدا ہے قادر تو انا جو غیب کا جاننے والا ہے جس سے ہندو بے خبر ہیں یہ اُس نے مجھے بتلایا۔ اور یہ الہام آج سے میں برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہو چکا اور لاکھوں انسان اس سے اطلاع پاچکے ہیں ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶ و ۲۲۷ ۔ ۳۰ مجھے ایک دفعہ یہ الہام ہوا کہ الرَّحمن علم القرآن۔ يا احمد فاضت الرحمة علی شفتیک یعنی خدا نے تجھے اے احمد قرآن سکھلایا اور تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی۔ اور اس الہام کی تفہیم مجھے اس طرح پر ہوئی کہ کرامت اور نشان کے طور پر قرآن اور زبان قرآن کی نسبت دو طرح کی نعمتیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں۔ (۱) ایک یہ کہ معارف عالیہ فرقان حمید بطور خارق عادت مجھ کو سکھلائے گئے جن میں دوسرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ (۲) دوسرے یہ کہ زبان قرآن یعنی عربی میں وہ بلاغت اور فصاحت مجھے دی گئی کہ اگر تمام علماء مخالفین با ہم اتفاق کر کے بھی اس میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں تو نا کام اور نامراد ہیں گے اور وہ دیکھ لیں گے کہ جو حلاوت اور بلاغت اور فصاحت لسان عربی مع التزام حقائق و معارف و نکات میری کلام میں ہے وہ ان کو اور ان کے دوستوں اور ان کے استادوں اور ان کے بزرگوں کو ہرگز حاصل نہیں ۔ اس الہام کے بعد میں نے قرآن شریف کے بعض مقامات اور بعض سورتوں کی تفسیر میں لکھیں اور نیز عربی زبان میں کئی کتا میں نہایت بلیغ و فصیح تالیف کیں اور مخالفوں کو ان کے مقابلہ کے لئے بلا یا بلکہ بڑے بڑے انعام ان کے لئے مقرر کئے اگر وہ مقابلہ کر سکیں اور ان میں سے