تریاق القلوب — Page 214
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۲۱۴ تریاق القلوب ۲۲ اس بات کا علم خدا تعالیٰ کو ہے کہ ان دونوں باتوں میں سے کونسی بات اُس کے ارادہ کے موافق ہے۔ اور میں نے اس پیشگوئی کو اپنے رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳۔ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں پیش از وقت ہزار ہا انسانوں میں شائع کر دیا ہے۔ میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود تب میں نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا۔ جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہے اور یہ اشتہار مورخہ یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہزاروں آدمیوں میں شائع کیا گیا اور اب تک اس میں سے بہت سے اشتہارات میرے پاس موجود ہیں۔ ۲۳ میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر ہے ابھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ اس کی پیدائش سے تین مہینے پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے پیدا ہونے کی بشارت دی۔ وہ بشارت آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۲۶۶ میں درج ہو کر پیش از وقت لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی۔ وہ عبارت یہ ہے۔ سیولد لک الولد و یدنی منک الفضل یعنی عنقریب تیرے ایک لڑکا پیدا ہوگا اور فضل تیرے نزدیک کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ ایک میرے لڑکے کا نام فضل احمد ہے سو پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ علاوہ فضل الہی کے وہ لڑکا فضل احمد کی صورت اور شکل سے بہت مشابہ ہو گا۔ اور صد ہا انسان جانتے ہیں کہ یہ لڑ کا فضل احمد سے بہت مشابہ ہے۔ ہند و مسلمان قادیان کے سب جانتے ہیں۔ ۲۴ خدا تعالیٰ نے میرے گھر میں تیسرا لڑکا پیدا ہونے کے لئے تو مہینے پہلے اس کی پیدائش سے بذریعہ اپنے الہام کے مجھ کو خبر دی ۔ اور وہ الہام ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء کو